7 اگست 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)مشرقی چین کے صوبے جی جیانگ کے شہر ہانگ جو کی ڈسٹرکٹ شیاوشان کا گاوں میلن ایک طویل عرصے سے دیہی ترقی کا ماڈل گاؤں رہا ہے۔ حالیہ برسوں میں یہاں کے رہنے والوں نے آلودگی اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے طریقے تلاش کیے ہیں ۔ چھتوں پر فوٹو وولٹک پراجیکٹس کے فروغ ، سمارٹ زرعی زمینیں نیز فوٹو وولٹک چارجنگ اور سٹوریج اسٹیشنز کے انضمام جیسے متعدد اقدامات کے ذریعے، یہاں بڑے پیمانے پر صاف توانائی کو اپنایا جا رہا ہے جو دیہی بحالی کے لیے سبز تحریک فراہم کر رہی ہے۔