8 اگست 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے پیپلز ڈیئلی آن لائن کو دیئے گئے انٹرویو میں، پاکستان اور چین کے درمیان جاری خلائی تعاون اور سی پیک کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک فیز ٹو کو مزید ہمہ جہت بنیادوں پر آگے بڑھانے کے لیے 5 کاریڈورز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خلائی تعاون سمیت تعاون کے دیگر منصوبوں کی نوعیت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان اشتراک و تعاون ، ٹرانزیکشنل نوعیت کا نہیں ہے بلکہ بھائی چارے پر مبنی ہے اور اس سے پاکستان کو مختلف شعبوں میں خود انحصاری حاصل کرنے میں بڑی مدد مل رہی ہے۔ یہ شراکت خود انحصاری پہ مبنی تصور کی شراکت ہے۔