• صفحہ اول>>دنیا

    نیٹو یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھے گا، سیکریٹری جنرل نیٹو

    (CRI)2025-08-12

     نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے 10 اگست کو میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ چاہے روس اور امریکہ کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات کا نتیجہ کچھ بھی ہو، نیٹو یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھے گا۔ روٹے نے کہا کہ نیٹو اس بات کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے کہ یوکرین کے پاس لڑائی کرنے کے لئے ضروری ہتھیار موجود ہیں اور وہ جنگ بندی یا امن مذاکرات کے لئے اچھی پوزیشن میں ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ روس اور امریکہ کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات "حتمی معاہدے" تک نہیں پہنچے گی اور یورپ اور یوکرین دونوں کو روس یوکرین امن عمل میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔اس سے قبل روسی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ نیٹو ممالک کی یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی 'آگ سے کھیلنے کے برابر ہے' اور یوکرین کے ہتھیاروں پر مشتمل کوئی بھی سازو سامان روس کے لیے حملے کا جائز ہدف بن جائے گا۔

    ویڈیوز

    زبان