• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    چینی یونیورسٹی اور تحقیقاتی ادارے کے درمیان فیوچر سپیس ہاسپٹل کی تعمیر کا معاہدہ

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-08-09

    9 اگست 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)شینزین یونیورسٹی آف ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی اور شنگھائی انجینئرنگ سینٹر برائے مائیکرو سیٹلائٹس نے حال ہی فیوچر سپیس ہاسپٹل کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں ۔ اس منصوبے کا مقصد خلا بازوں کی صحت کو بہتر بنانا اور مدار میں طبی نگرانی اور بہتر زندگی گزارنے کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔

    چائنا سائنس ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق ،سپیس ہاسپٹل کی تعمیر سے ایرو سپیس، طب اور حیاتیات جیسے شعبوں میں نئی کامیابیاں حاصل ہوں گی اور خلا میں زندگی و صحت کے حوالے سے سہولیات مہیا کرنے کے لیے جدید تحقیق کے مواقع بھی ملیں گے۔ یہ نان پروفیشنل خلابازوں کے خلا میں سفر اور بین النجومی تحقیق بھی کرے گا۔معاہدے کے مطابق، دونوں فریق مل کر کام کریں گے اور طبی آلات، بایئو-فارماسیوٹیکلز، جدید طبی ٹیکنالوجیز، اور ایرو سپیس سائنس میں اپنی منفرد صلاحیتوں کا فائدہ اٹھائیں گے ۔

    ویڈیوز

    زبان