• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    ہائڈروجن توانائی ، چین کی سبز تبدیلی کو توانائی فراہم کر رہی ہے

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-08-12
    ہائڈروجن توانائی ، چین کی سبز تبدیلی کو توانائی فراہم کر رہی ہے

    12 اگست 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)بیجنگ کے صنعتی پارک کی نمائشی ہال میں ایک ہائیڈروجن فیول سیل ٹرک H49 کا ماڈل پیش کیا گیا جس کے کیبن میں ایک چھوٹی واشنگ مشین اور ایک چھوٹا بیسن لگا ہوا ہے۔ ٹرک ڈرائیور گاڑی میں نصب ہائیڈروجن فیول سیل کے کام کرنے سے پیدا ہونے والا پانی کپڑے اور ہاتھ دھونے کے لیے دوبارہ استعمال کر سکتے ہیں۔ H49 کو جنوبی چین کے صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ جو کی ہائیبوٹ نامی ٹیک کمپنی نے تیار کیا ہے، جو ہائیڈروجن فیول سیل کمرشل گاڑیاں بنانے پر کام کرتی ہے۔ کمپنی کے سی ای او سن یِنگ کا کہنا ہے کہ اس کی ایندھن کی لاگت ڈیزل ٹرک سے بھی کم ہے۔ روڈ ٹیسٹ کے مطابق مکمل طور پر لوڈ ڈ H49 ٹرک کے ایندھن پر تقریباً 2.14 یوان (تقریباً 0.3 امریکی ڈالر) فی کلومیٹر خرچ ہوئے تھے، جو ڈیزل ٹرک کے اوسط 2.31 یوان سے کم ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ بڑے پیمانے پر پیداوار کے بعد، اخراجات کو مزید کم کیا جا سکتا ہے۔

    ہائیڈروجن توانائی ایک سبز اور کم کاربن توانائی کا ثانوی ذریعہ ہے جس کے مختلف ذرائع ہیں اور اسے وسیع پیمانے پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ چین کی قومی توانائی کی انتظامیہ (NEA) کے مطابق، چین ہائیڈروجن کی توانائی کو مستقبل کے قومی توانائی نظام کے اہم جزو اور ابھرتے ہوئے شعبے کے طور پر دیکھتا ہے جس کی ایک سٹریٹجک اہمیت ہے۔

    "بی ہانگ یونیورسٹی سکول آف انرجی اینڈ پاور کے پروفیسر شیانگ یانگ کی رائے میں ہائیڈروجن ،پانی، میتھانول یہاں تک کہ کوئلے سے پیدا کی جاسکتی ہے اور چین کے پاس توانائی کے ان تمام وسائل کے وافر ذخائر ہیں۔ ہائڈروجن توانائی کی ترقی کے ذریعے، چین عالمی سطح پر کم کاربن اور سبز ترقی میں قائدانہ کردار ادا کر سکتا ہے۔

    بیجنگ کے جنوب میں میں داشنگ انٹرنیشنل ہائیڈروجن انرجی ڈیمونسٹریشن زون کے ایک سرے پر ، ایک قطار میں کئی بس اور ٹرک ایندھن بھروانے کے لیے کھڑے ہیں ،ایندھن بھرا جا رہا ہے انجن گڑگڑا رہے ہیں لیکن یہاں ایندھن کی تیز بو نہیں محسوس ہوتی ہے۔ اس ری فیولنگ سٹیشن نے 2021 میں کام شروع کیااور اس کی ایندھن بھرنے کی صلاحیت کو 4.8 ٹن ہائیڈروجن یومیہ تک بڑھا یا گیا۔

    اس زون کے آپریٹر شیئے ٹاو کے مطابق ، اس زون نے ہائیڈروجن توانائی کی سپلائی چین میں 250 سے زائد کمپنیز کی توجہ حاصل کی ہے ۔ بڑھتے ہوئے صنعتی کلسٹر کی بدولت زون میں موجود کاروباری ادارے بغیر کسی رکاوٹ کے شراکت داروں کے ساتھ منسلک ہو سکتے ہیں اور ایک ہی جگہ پر ٹیکنالوجی کے حل تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ شیئے کا کہنا ہے کہ ہائیڈروجن توانائی کی صنعت ابھی ترقی کے ابتدائی مرحلے میں ہے، اس لیے ڈیمونسٹریشن زون کے آپریٹر کا کردار یہ ہے کہ وہ کاروباری اداروں کو مضبوط بنائے، انہیں تحقیق و ترقی کے اخراجات کم کرنے میں مدد دے اور انہیں مشترکہ خدمات فراہم کرے۔

    چین کی قومی توانائی کی انتظامیہ( NEA) کےمطابق چین کا ہدف ہے کہ 2025 تک ہائیڈروجن توانائی کے حوالے سے بنیادی ٹیکنالوجیز اور تیاری کی تکنیکوں میں مہارت حاصل کی جائے، جبکہ 2030 تک ایک بنیادی طور پر مکمل سپلائی چین اور صنعتی نظام تشکیل دے دیا جائے۔

    ویڈیوز

    زبان