• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    شمالی چین میں بڑے پیمانے پر کاربن کو قابو کرنے، استعمال اور ذخیرہ کرنے کا مقام

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-08-12

    12 اگست 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)شمالی چین کے اندر ون منگولیا خود اختیارعلاقے کے بایان نور میں بایان آئل فیلڈ کا کاربن کو قابو کرنے، استعمال اور ذخیرہ کرنے کے منصوبے( CCUS) نے تیل کے ذخائر میں 70,000 ٹن سے زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ شامل کی ہے۔ بایان نور کی بلدیاتی حکومت کے مطابق اس سے اندرون منگولیا میں CO2 کے بڑے پیمانے پر استعمال اور ذخیرے کے اڈے کے قیام کی نشاندہی ہوتی ہے ۔

    بایان آئل فیلڈ کے 300 پیداواری کنووں میں خام تیل کے ذخائر موجود ہیں۔آئل فیلڈ میں تیل کی بازیافت کے لیے تیل کے ذخائر میں تیز پانی داخل کیا جاتا ہے جو تیل کو کنووں کی طرف دھکیلتا ہے۔ اس طریقے سے تیل کی بازیافت کی شرح تقریباً 20 فیصد ہے۔پیٹروچائنا حوابے آئل فیلڈ کی بایان ایکسپلوریشن اور ڈویلپمنٹ برانچ کے چیف جیولوجسٹ یانگ شوئے سانگ کے مطابق پانی کی بچت اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے، آئل فیلڈ نے 2020 میں CO2 کے استعمال کا طریقہ تلاش کیا اور اس سے تیل کی بازیافت کی شرح کو تقریباً 45 فیصد تک بڑھا دیا ہے۔

    چین نے 2030 سے پہلے کاربن اخراج کی انتہائی حد پر پہنچنے اور 2060 سے پہلے کاربن نیوٹریلٹی حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہوا ہے۔ گلوبل وارمنگ کے بڑھاؤ کو روکنے کے لیے ، CCUS محفوظ کردہ CO2 کو ذخیرہ یا استعمال کرتی ہے اور اس طریقہ کار سے کاربن کے اخراج کو کم کرتی ہے۔ حالیہ برسوں میں، چین کی CCUS ٹیکنالوجی نے زبردست ترقی کی ہے۔ پچھلے سال کے آخر میں سامنے آنے والے قومی کاربن کیپچر روڈ میپ کے مطابق، ملک بھر میں 126 CCUS منصوبے شروع کیے گئے ہیں جو 2020 سے 77 زیادہ ہیں ۔ رواں سال مئی میں، جنوبی چین کے پرل ریور ماؤتھ بیسن میں چین کے پہلے سمندری CCUS منصوبے کا آغاز ہوا تھا۔

    ویڈیوز

    زبان