• صفحہ اول>>ثقافت و سیاحت

    قدیم شہر لی جیانگ کےثقافتی احاطے ، جہاں روایتی ورثے محفوظ ہیں

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-08-11

    چین کے صوبے یننان کے قدیم شہر لی جیانگ کےایک ثقافتی احاطے کی سیر کرتے سیاح۔ (تصویر/جاؤ چھنگ زو)

    چین کے صوبے یوننان کے قدیم شہر لی جیانگ کےایک ثقافتی احاطے کی سیر کرتے سیاح۔ (تصویر/جاؤ چھنگ زو)

    11 اگست 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)قدیم شہر لِی جیانگ کے تھیان دی ثقافتی احاطے میں( جسے یہاں مقامی طور پر "کورٹ یارڈ آف ہیون اینڈ ارتھ" بھی کہا جاتا ہے) زندگی اپنے بھرپور انداز میں رواں دواں ہے۔ حی شوئے گوانگ جو اس شہر کے اسی احاطے کا باسی ہے ،بتاتے ہیں اس قدیم شہر میں اب تقریباً 30 ثقافتی احاطے موجود ہیں۔

    تھیان دی کے اس ثقافتی احاطے کی تاریخ 170 سال سے زائد عرصے پر محیط ہے اور یہ احاطہ روایتی ناشی فن تعمیر کا شاندار نمونہ ہے۔ اس علاقے کو کمرشل لیز پر لینے کی متعدد پرکشش پیشکشوں کے باوجود حی شوئے نے ہمیشہ ثقافتی تحفظ کو تجارتی فائدے پر ترجیح دی۔

    1997 میں قدیم لی جیانگ کو یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا جس کے بعد سے یہاں کے قدیم ثقافتی ماحول کے حفاظتی اقدامات میں سختی آ گئی ،شہر کے اصل تاریخی رنگ روپ کو برقرار رکھنے کے لیے مرمت و درستگی کے کاموں میں جدید یت کا رنگ اپنانے کو روک دیا گیا۔ لی جیانگ کی روایتی رہائشی عمارات، مقامی طرز زندگی اور ثقافتی ورثہ ایک ایسا مجموعہ ہے جن میں سے کسی ایک کو بھی نفی نہیں کیا جا سکتاہے یہ ایک ایسا ثقافتی ماحولیاتی نظام ہے جو مقامی دیکھ بھال کے ذریعے برقرار رکھا گیاہے۔

    حی شوئے کی رائے ہے کہ صرف چند تعمیرات ثقافتی ورثہ نہیں ہوتیں ، یہ اس سے کہیں زیادہ گہری چیز ہے اور اس کی بیش قدر ثقافتی اہمیت ہے۔لوگ اس علاقے کی تاریخ و ثقافت کو مزید جان سکیں، اس کا مزید تحفظ کیا جائے اور اس ورثے کو منتقل کیا جائے ، اس کے لیےحی شوئے نے اس احاطے کو ایک ایسا علاقہ بنا دیاجہاں روایتی ناشی گیت اور رقص پیش کیے جاتے ہیں۔ 1999 میں یہاں ناشی ثقافتی ورثے کا مرکز قائم کیا گیا اور مقامی رہائشیوں کو روایتی موسیقی اور رقص پیش کرنے، ڈونگ با ثقافت کی نمائش کرنے نیز ثقافتی ورکشاپس اور تربیت فراہم کرنے کے لیے مدعو کیا جانے لگا۔

    قدیم لی جیانگ شہر کے بیورو برائے تحفظ و انتظام نے 2007 میں قدیم شہر کی انتظامی کمپنی کے ساتھ مل کر، ہر سال عوامی رہائش کے کچھ حصے ثقافتی احاطوں کی ترقی کے لیے مختص کرنا شروع کیے اور 2016 میں تھیان دی کا احاطہ لی جیانگ کا 18 واں ثقافتی احاطہ قرار دیا گیا۔

    جنوب مغربی چین کے صوبے یننان کے قدیم شہر لی جیانگ کے ثقافتی احاطے تھیان دی میں ، ڈونگ با موسیقی اور رقص پر مشتمل پرفارمنس ۔(تصویر بشکریہ ، قدیم لِی جیانگ شہر کی انتظامی کمپنی کے ڈیجیٹل مینجمنٹ ذیلی وی چیٹ اکاؤنٹ )

    جنوب مغربی چین کے صوبے یوننان کے قدیم شہر لی جیانگ کے ثقافتی احاطے تھیان دی میں ، ڈونگ با موسیقی اور رقص پر مشتمل پرفارمنس ۔(تصویر بشکریہ ، قدیم لِی جیانگ شہر کی انتظامی کمپنی کے ڈیجیٹل مینجمنٹ ذیلی وی چیٹ اکاؤنٹ )

    آج، تھیان دی ثقافتی احاطے میں روزانہ تین مرتبہ ڈونگ با موسیقی اور رقص کا پروگرام پیش کیا جاتا ہے جسے دیکھنے کے لیے لوگوں کی ایک بڑی تعداد یہاں آتی ہے۔ ابتدائی کامیابی سے ملنے والی حوصلہ افزائی نے ،مزید ثقافتی پرفارمنسز کے لیے راستہ کھولا اور پھر ناشی کی روایتی موسیقی اور رقص کی پرفارمنسز کے علاوہ ، دو موضوعاتی نمائشی ہالز تشکیل دیئے گئے، اور نناشی رسم الخط کی تعلیم اور روایتی رقص کی تربیت جیسی انٹرایکٹو سرگرمیاں ترتیب دی گئیں۔

    تھیان دی کے ثقافتی احاطےکے علاوہ بھی اس علاقے میں ،متنوع ثقافتی مقامات نے اپنی جگہ بنائی ہے مثلاً کتب کی دکانیں، شاعری کی بیٹھکیں ، تصویری کرداروں کا تجربہ فراہم کرتے ہال اور روایتی دستکاری کے سٹوڈیوز ۔ شہر کے 30 ثقافتی احاطے ، مختلف موضوعات پیش کرتے ہیں جیسے مشہور رہائش گاہیں ، تاریخی و ثقافتی تحفظ، روایتی دستکاری، اور ناشی لوک کہانیاں، جہاں آنے والے نہ صرف نمائشوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں اس ثقافت کو سمجھنے اور سیکھنے کا تجربہ بھی کر سکتے ہیں۔ حی شوئے کا ماننا ہے کہ ان ثقافتی احاطوں کے ذریعے ،قدیم لِی جیانگ شہر کی کہانی موثر انداز میں بیان کی گئی ہے۔

    تاریخی عمارات سے بھرپور ،روشنیوں سے دمکتے ہوئے  قدیم لی جیانگ  کا فضائی منظر   (تصویر : تھانگ شن رونگ )

    تاریخی عمارات سے بھرپور ،روشنیوں سے دمکتے ہوئے قدیم لی جیانگ کا فضائی منظر (تصویر : تھانگ شن رونگ )

    چین کے صوبے یننان کے قدیم قصبے لی جیانگ  کےایک ثقافتی احاطے میں خاتون سیاح روایتی ملبوسات میں اپنی تصویر لے رہی ہے۔ (تصویر: لیانگ جی چیانگ)

    چین کے صوبے یوننان کے قدیم قصبے لی جیانگ کےایک ثقافتی احاطے میں خاتون سیاح روایتی ملبوسات میں اپنی تصویر لے رہی ہے۔ (تصویر: لیانگ جی چیانگ)

    ویڈیوز

    زبان