• صفحہ اول>>ثقافت و سیاحت

    چین نے 5 نیشنل پارکس کے ملکیتی حقوق کا اندراج مکمل کر لیا

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-08-12

    12 اگست 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)11 اگست کو چین کی وزارت قدرتی وسائل نے اعلان کیا کہ ملک نے اپنے پہلے پانچ نیشنل پارکس کے ملکیتی حقوق کا اندراج مکمل کر لیاہے  جو چین میں ماحولیاتی تمدن کی تشکیل کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے ۔

    یہ اندراج حکومت کی مختلف سطحوں کے لیے اختیار کی حد کو متعین کرتا ہے، ملکیت، نگرانی اور قدرتی وسائل کے حوالے سے ذمہ داریوں کو واضح کرتا ہے نیز نیشنل پارکس میں ملکیتی حقوق کے انتظام کو مضبوط کرتا ہے۔

    چین کے یہ پانچ نیشنل پارکس ، 2021 میں چین کے نیشنل پارکس کےپہلے بیچ میں قائم کیے گئے تھے ۔ملک کے قدرتی ماحولیاتی نظام میں سب سے اہم ، بے مثال قدرتی ورثے ، اور حیاتیاتی تنوع سے مالامال یہ پارکس 230,000 مربع کلومیٹر کے علاقے پر پھیلے ہوئے ہیں اور چین کی زمینی جنگلی حیات کی تقریباً 30 فیصد انواع و اقسام کا مسکن ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان