• صفحہ اول>>ثقافت و سیاحت

    تیانجن کی ثقافتی دلکشی اور اعلی معیار کی ترقی اجاگر کرنے کے لیے آن لائن مہم کا آغاز

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-08-12

    9 اگست 2025 کو شمالی چین کی میونسپلٹی تیانجن میں ثقافتی دلکشی اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو دریافت کرنے کے لیے منعقدہ آن لائن ایونٹ ۔ (تصویر/پیپلز ڈیلی آن لائن کو فراہم کردہ)

    9 اگست 2025 کو شمالی چین کی میونسپلٹی تیانجن میں ثقافتی دلکشی اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو دریافت کرنے کے لیے منعقدہ آن لائن ایونٹ ۔ (تصویر/پیپلز ڈیلی آن لائن کو فراہم کردہ)

    9 اگست 2025 کو شمالی چین کی تیانجن میونسپلٹی میں شہر کی منفرد ثقافتی دلکشی، شاندار ترقی، اور رواں ماہ کے آخر میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) سمٹ سے پہلے اس شہر کے کھلے پن اور جامعیت کی خصوصیات کو اجاگر کرنے کے مقصد سے ایک آن لائن مہم کا آغاز کیا گیا ۔

    اس ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں متعدد ممتاز شخصیات نے شرکت کی، جن میں سنٹرل سائبر اسپیس افیئرز کمیشن (CCAC) اور سائبر سپیس ایڈمنسٹریشن آف چائنا کے ڈپٹی ڈائریکٹر نیو یی بنگ ، پیپلز ڈیلی کے ڈپٹی ایڈیٹر ان چیف شو لی جنگ ، چینی کمیونسٹ پارٹی (CPC) تیانجن میونسپل کمیٹی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور CPC تیانجن میونسپل کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ شین لی اور ، قومی ثقافتی ورثے کی انتظامیہ (NCHA) کے شعبہِ پالیسی و ضوابط کے ڈائریکٹر جنرل جن روئیگو شامل تھے۔

    9 اگست 2025 ۔ شمالی چین کی میونسپلٹی تیانجن میں، ثقافتی دلکشی اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو دریافت کرنے کے لیے منعقدہ آن لائن ایونٹ کی ایک تصویری جھلک ۔ (تصویر/پیپلز ڈیلی آن لائن کو فراہم کردہ)

    9 اگست 2025 ۔ شمالی چین کی میونسپلٹی تیانجن میں، ثقافتی دلکشی اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو دریافت کرنے کے لیے منعقدہ آن لائن ایونٹ کی ایک تصویری جھلک ۔ (تصویر/پیپلز ڈیلی آن لائن کو فراہم کردہ)

    ایونٹ میں 300 سے زیادہ افراد نے شرکت کی جن میں CCAC، NCHA، پیپلز ڈیلی، تیانجن میونسپلٹی کے متعلقہ حکومتی محکمے، مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ صحافی اور ماہرین نیز فنکار اور انٹرنیٹ انفلوئنسرز بھی شامل تھے۔

    9 اگست 2025 ۔ شمالی چین کی میونسپلٹی تیانجن میں ثقافتی دلکشی اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو دریافت کرنے کے لیے منعقدہ آن لائن ایونٹ میں پیش کردہ پرفارمنس کا ایک منظر ۔ (تصویر/پیپلز ڈیلی آن لائن کو فراہم کردہ)

    ایونٹ میں شرکا کے لیے تیانجن کی منفرد ثقافت، جدید ترقی اور اعلیٰ معیار کی ترقی کی کہانیوں کو پیش کرنے کے لیے پرفارمنسز کا بھی انعقاد کیا گیا۔اس تقریب میں، مرکزی میڈیا اداروں، صنعتی نمائندوں، اور دیگر شرکا نے اہم آن لائن تشہیری منصوبے جاری کیے۔ چین میں زیر تعلیم ، شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے طلبہ اور تیانجن میں مقیم غیر ملکی دوستوں نے شہر کے ساتھ اپنی ناقابل فراموش وابستگیوں کی کہانیاں سنائیں ، اور SCO سمٹ 2025 کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    9 اگست 2025 ۔ شمالی چین کی میونسپلٹی تیانجن میں، ثقافتی دلکشی اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو دریافت کرنے کے لیے منعقدہ آن لائن ایونٹ کی ایک تصویری جھلک ۔ (تصویر/پیپلز ڈیلی آن لائن کو فراہم کردہ)

    9 اگست 2025 ۔ شمالی چین کی میونسپلٹی تیانجن میں، ثقافتی دلکشی اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو دریافت کرنے کے لیے منعقدہ آن لائن ایونٹ کی ایک تصویری جھلک ۔ (تصویر/پیپلز ڈیلی آن لائن کو فراہم کردہ)

    7 سے 9 اگست تک، ملک بھر کے 20 سے زائد میڈیا اداروں سے تقریباً 100 میڈیا پروفیشنلز اور آن لائن انفلوئنسرز تیانجن میں اکٹھے ہوئے اور انہوں نے تیانجن قدیم ثقافتی سٹریٹ، قدیم قصبے یانگ لیوچنگ کے عوامی ثقافتی میوزیم، تیانجن میوزیم، تیئن کائی ہائے ایجوکیشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انوویشن پارک، مشہور شخصیات کے سابقہ رہائش گاہوں اور تیانجن پورٹ کا دورہ کیا۔ اس تجربے سے انہوں نے تیانجن ثقافت کے کھلے پن اور جامعیت کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے اور وہ، شہر کی منفرد ثقافتی دلکشی اور مختلف شعبوں میں شاندار ترقی کو اجاگر کرتے ہوئے تیانجن کی اعلیٰ معیار کی ترقی کی کہانیاں سنانے کے لیے تیار ہیں۔

    9 اگست 2025 ۔ شمالی چین کی میونسپلٹی ، تیانجن میں ثقافتی دلکشی اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو دریافت کرنے کے لیے منعقدہ آن لائن ایونٹ جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی ۔ (تصویر/پیپلز ڈیلی آن لائن کو فراہم کردہ)

    ویڈیوز

    زبان