• صفحہ اول>>چین پاکستان

    وانگ لی شیا کی پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی اور ان کے وفد سے ملاقات

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-08-12
    وانگ لی شیا کی پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی اور ان کے وفد سے ملاقات
    8 اگست کو، اندرون منگولیا خود اختیار علاقے کی کمیونسٹ پارٹی کی نائب سربراہ اور خود اختیار حکومت کی صدر وانگ لی شیا نے ہوہا ہاو ٹھہ میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی اور ان کے وفد سے ملاقات کی۔

    12 اگست 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)8 اگست کو، اندرون منگولیا خود اختیار علاقے کی کمیونسٹ پارٹی کی نائب سربراہ اور خود اختیار حکومت کی صدر وانگ لی شیا نے ہوہا ہاو ٹھہ میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی اور ان کے وفد سے ملاقات کی۔ وانگ لی شیا نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی سٹریٹیجک قیادت میں چین اور پاکستان کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون کے شاندار نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ حالیہ برسوں میں، اندرون منگولیا ،شی جن پھنگ کے احکامات کی روشنی میں پاکستان کے ساتھ ثقافتی تبادلے اور تجارتی تعلقات کو مستحکم کرتا آیا ہے اور گزشتہ سال تجارتی حجم میں٪ 75اضافہ ہوا ہے۔ "بیلٹ اینڈ روڈ" اور چین-منگولیا-روس اقتصادی راہداری کے ایک اہم مقام کے طور پر، اندرون منگولیا، ملک کے مغربی علاقے کا ایک اہم تجارتی دروازہ ہے۔ یہ علاقہ زراعت اور مویشیوں کی پرورش کا ایک بڑا مرکز ہے، توانائی کے وسائل اور معدنی وسائل سے مالا مال ہے اور ماحولیاتی اہمیت کا حامل یہ علاقہ سیاحتی وسائل سے بھرپور ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس دورے کو ایک موقعے کے طور پر استعمال کرتے ہوئے، پاکستان کے ساتھ زراعت، توانائی، تعلیم، ماحولیاتی تحفظ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ثقافتی تبادلے جیسے شعبوں میں تعاون مزید بڑھایا جائے گا نیز چین اور پاکستان کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے اندرون منگولیا اپنا کردار ادا کرے گا۔

    خلیل ہاشمی نے اندرون منگولیا کی اقتصادی و سماجی ترقی کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگلے سال پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 سالگرہ ہے، دونوں ممالک کی دوستی نے طویل وقت میں کئی آزمائشیں جھیلیں اور اب بھی مضبوط ہے۔ اندرون منگولیا اور پاکستان کے درمیان تعاون کے وسیع امکانات ہیں اور پاکستان کا سفارت خانہ چین میں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہے کہ دونوں ممالک کےرہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد ہو نیز زراعت، معدنیات، صحرا کے تحفظ ، مشینی سازوسامان کی تیاری اور دیگر شعبوں میں تعاون کو بڑھایا جائے۔ پاکستانی سفیر نے اس امید کا اظہار کیاکہ تمام فریقین کی قوتوں یکجا کیا جائے گا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان " دوستانہ شہروں" کے تعلقات قائم کیے جائیں اور دوستی میں مزید اضافہ ہو۔

    ویڈیوز

    زبان