12 اگست 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)چین کے صوبے یوننان کے ڈی چنگ تبت خود اختیار علاقے کی وئی شی کاونٹی کے بائما سنو ماونٹین نیچر ریزرو کے علاقے شیانگ گو چنگ میں یوننان کے سنہرے بندر کے نام سے معروف ،چپٹی ناک والے سیاہ اور سفید بندر وں کے لیے ایک محفوظ قدرتی پناہ گاہ ہے۔یہ بندر معدومیت کے خطرے سے دوچار تھے اور چین میں جانوروں کے تحفظ کی قومی درجہ بندی کے پہلے درجے میں شامل ہیں ۔
معدومیت کے خطرے سے دوچار بندروں کی یہ قیمتی اور نایاب نسل چین میں پائی جاتی ے۔ حالیہ سالوں میں، بائما سنو ماونٹین نیچر ریزروز میں ماحول کی بہتری اور تحفظ کی کامیاب کوششوں کی بدولت اس مخصوص بندر کی آبادی میں مسلسل اضافہ ممکن ہوا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق 1985 میں ، اس نیچر ریزرو میں ان بندروں کی تعداد تقریباً 540 س تھی جو اب بڑھ کر تقریباً 2,800 ہو گئی ہے، جن میں سے 600 سے زیادہ شیانگ گو چنگ کے علاقے میں پائے جاتے ہیں۔