12 اگست 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)وسطی چین کے صوبے ہینان کے قدیم شہر لوئی کے آسمانوں میں " اساطیر کی پھول بکھیرتی دوشیزہ " کا کردار نبھاتی رقاصہ روایتی ثقافت اور جدید فن کےامتزاج سے سیاحوں کے لیے ایک یادگار ثقافتی پرفارمنس پیش کرتی ہے۔ یہ پرفارمنس بدھ مت کی ایک کلاسیکی کہانی سے متاثر ہے جس میں ایک ملکوتی دوشیزہ ، تربیت کا امتحان لینے کے لیے بدھ بھکشووں اور ان کے شاگردوں پر پتیاں نچھاور کرتی ہے ۔
قدیم نثری نظم "دریائے لوو کی دیوی کے نام ایک غنائی نظم " میں بیان کردہ لطافت کو زندگی دیتی رقاصہ ہوا میں یوں اڑتی ہے جیسے ایک سہمی دلکش ہنسنی ،جیسے ہوا میں تیرتا بل کھاتا اژدھا ۔ یہ منظر دیکھنے والوں کو ہزاروں سال قبل کی ایک رومانوی دنیا میں لے جاتا ہے۔
وسطی چین کے صوبے ہینان کے قدیم شہر لوئی کے آسمانوں میں " اساطیر کی، پھول بکھیرتی دوشیزہ " کے روپ میں ایک رقاصہ اپنی پرفارمنس کے دوران سیاحوں پر پتیاں پھینک رہی ہے۔ ( تصویر بشکریہ ایلی فنٹ نیوز)
یہ پرفارمنس، نہ صرف بصری تفریح ہے بلکہ یہ روایتی ثقافت کی جدید تشریح بھی ہے جو سیاحوں کو رومانویت کے ساتھ ساتھ چینی تہذیب کے بھرپور ورثے کی بہتر سمجھ حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ آج، یہ پرفارمنس قدیم لوئی شہر کا ایک شاندار "کالنگ کارڈ" بن چکی ہے جو چینی اور غیر ملکی سیاحوں کو چین کی 13 سلطنتوں کے قدیم دارالحکومت لوئیانگ میں ایک نئی کشش محسوس کرواتی ہے۔