امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 11 تاریخ کو دارالحکومت واشنگٹن میں "پبلک سیفٹی ایمرجنسی" کا اعلان کرتے ہوئے دارالحکومت کی پولیس کو براہ راست وفاقی کنٹرول میں دے دیا۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ قانونی نظام اور عوامی سلامتی بحال کرنے میں مدد کے لیے واشنگٹن میں نیشنل گارڈ بھیجی جائے گی۔
واشنگٹن ڈی سی طویل عرصے سے ڈیموکریٹک پارٹی کے زیر انتظام رہا ہے۔ بحیثیت ریپبلکن صدر، جنوری میں دوبارہ صدارت سنبھالنے کے بعد سے ٹرمپ نے بارہا واشنگٹن میں تشدد اور بے گھر افراد کے مسائل پر تنقید کی ہے، مقامی حکومت پر ناقص حکمرانی کا الزام لگایا ہے، اور کئی بار وفاقی حکومت کو واشنگٹن ڈی سی کے انتظام میں مکمل مداخلت کرنے پر زور دیا ہے۔
اسی روز ، واشنگٹن کی میئر مُریئل بووزر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ واشنگٹن میں پرتشدد سرگرمیوں کی شرح اب 30 سال کی نچلی ترین سطح پر ہے، اور وفاقی حکومت کا یہ اقدام "تشویشناک" ہے۔