سی ایم جی نامہ نگار کو بارہ تاریخ کو موصول اطلاعات کے مطابق حماس کے اعلیٰ عہدیدار خلیل الحیہ کی قیادت میں ایک وفد قاہرہ پہنچ چکا ہے جو غزہ میں جنگ بندی کے فریم ورک پر مصری ثالثوں کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔ مصری وزیر خارجہ نے کہا کہ مصر ،قطر اور امریکہ کے ساتھ رابطہ کاری کر رہا ہے تاکہ اسرائیل اور فلسطینی مسلح گروہوں کے درمیان ایک "جامع معاہدے" پر اتفاق ہو سکے جس سے جنگ کا خاتمہ ہو سکے۔
اسی روز، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ حماس کے ساتھ جزوی جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ کرنے کا "اب کوئی امکان باقی نہیں رہا"۔ انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ کے گزشتہ روز کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حماس ابھی معاہدے کے لیے تیار نہیں ہے۔
غزہ کے محکمہ صحت کے بارہ تاریخ کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق، اٹھارہ مارچ سے اسرائیلی فوج کی غزہ پٹی میں فوجی کارروائیوں کے از سرِ نو آغاز کے بعد کم از کم 10,078 افراد ہلاک اور 42,047 زخمی ہو چکے ہیں۔