13 اگست 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)چینی عوام کی جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمت کی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر نمائش کے لیے پیش کی گئی چینی فلم ،"ڈیڈ ٹو رائٹس"دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی فوج کے نانجنگ میں کیے جانے والے المناک قتل عام کی داستان سناتی ہے ۔ آن لائن مووی ڈیٹا کے مطابق سمر باکس آفس نمائش کے دوران اس فلم کے ٹکٹس کی فروخت 2.2 بلین یوان (تقریباً 308 ملین امریکی ڈالر) سے تجاوز کر گئی ۔چین میں ہر سال ، آغازِ جون سے اگست کے اواخر تک کا وقت موسم گرما کا مصروف فلمی دور ہوتا ہے اور رواں سال اس فلم نے سمر باکس آفس کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔
رواں ہفتے کے آغاز تک ، ٹکٹ کی پیشگی فروخت سمیت ،چین کے سمر باکس آفس کی مجموعی آمدن 8.7 بلین یوان سے تجاوز کر چکی تھی، جس سے چین کا سالانہ باکس آفس، 36 بلین یوان کا سنگ میل پار کر گیا۔