• صفحہ اول>>دنیا

    عالمی برادری کی قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

    (CRI)2025-09-11

    متعدد ممالک اور علاقائی تنظیموں نے اسرائیل کی جانب سے 9 ستمبر کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے اعلیٰ عہدے داروں پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

    قطری وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ قطر اسرائِیل کی جانب سے قطر کی خودمختاری اور قومی سلامتی نیز خطے میں مستقل استحکام کو خراب کرنے کی کارروائیوں کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اسرائیل کی قطر پر فوجی حملے کی مذمت کی اور اسے کشیدگی بڑھانے والا اقدام قرار دیا ہے۔ عباس نے اس بات پر زور دیا کہ تنازع کا واحد حل صرف منصفانہ اور جامع امن کے ذریعے ممکن ہے۔

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دوحہ پر اسرائیلی حملے کی سخت مذمت کی۔ گوتریس نے کہا کہ اسرائیل کا قطر پر حملہ قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں مستقل جنگ بندی کے حصول کے لیے مشترکہ کوششیں کریں۔

    علاوہ ازیں، یورپی یونین، برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر ، سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان، متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید ال نہیان، عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل، خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل ، مصر کے ایوان صدر، ایران ، ترکیہ ، اردن اور یمن کی خارجہ امور کی وزارتوں، لبنانی حکومت وغیرہ نے بھی اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا موقف ہے کہ اسرائیلی فضائی حملہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے اور اس سے خطے میں تشدد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان