• صفحہ اول>>دنیا

    اقوام متحدہ کی 80ویں جنرل اسمبلی کا آغاز

    (CRI)2025-09-11
    اقوام متحدہ کی 80ویں جنرل اسمبلی کا آغاز

    اقوام متحدہ کی80ویں جنرل اسمبلی کا اجلاس بیجنگ وقت کے مطابق 9 ستمبر کی رات گیارہ بجے نیو یارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں شروع ہوا۔جرمنی کی سابق وزیر خارجہ اینا لینا بیربوک نے جنرل اسمبلی کی نئی صدر کے طور پر حلف اٹھایا۔

    حال ہی میں بیلجیم کی جانب سے اس سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد، فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی موجودہ لہر میں شامل ہونے والے مغربی ممالک کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل، برطانیہ، فرانس، کینیڈا اور آسٹریلیا سمیت متعدد ممالک نے اسی طرح کے موقف کا اظہار کیا ہے۔ اس وقت اقوام متحدہ کے دو تہائی سے زیادہ رکن ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرچکے ہیں۔اسرائیل اور فلسطین کے درمیان موجودہ تنازع کے بعد، ناروے، سپین اور آئرلینڈ نے گزشتہ سال مئی میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا، اور سلووینیا نے گزشتہ سال جون میں سرکاری طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا تھا۔ متعدد ممالک کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلانات کے ساتھ ہی، "دو ریاستی حل" کو نافذ کرنے کے لیے بین الاقوامی برادری کے مطالبے میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

    اس حوالے سے اسرائیل کے وزیر خارجہ گیدون سعار نے 7 تاریخ کو کہا کہ کچھ مغربی ممالک کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا اسرائیل کو "یکطرفہ اقدامات" اٹھانے پر مجبور کر سکتا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان