11 ستمبر 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)چین کے خلا ئی سٹیشن پر شینزو-20 کے تینوں خلاباز ، خلا میں کیے جانے والے سائنسی تجربات اور جانچ کے عمل میں مسلسل پیش رفت جاری رکھے ہوئے ہے۔
خلائی طب کے شعبے میں، عملے نے الیکٹروانسفالوگرام آلات کا استعمال کرتے ہوئے مختلف منصوبوں کے تجرباتی ٹیسٹ کیے۔ آئی ٹریکر اور جانچ کے دیگر آلات کی مدد سے مائیکروگریویٹی کے تعلق کی شناخت اور خلا میں انسان اور مشین کے درمیان تعاون پر تجربات کیے۔ان سرگرمیوں سے زمینی محققین کو مائیکرو گریویٹی کے تعلقاتی ادراک پر اثرات کوسمجھنے میں مدد ملتی ہے اور خلا میں پرواز کے دوران خلا بازوں کے اے آئی معاونین پر اعتماد میں ہونے والی ترقی کے نمونوں کو بھی ریکارڈ کیا جاتا ہے۔
تینوں خلا بازوں نے رگوں کے الٹرا ساؤنڈ سے ، بے وزنی کی حالت میں انسانی جسم کے رگوں کے نظام میں خون کے بہاؤ کے نمونوں کی ارتقا پذیری کے عمل کو سمجھنے کی بھی کوشش کی ہے۔
اس کے علاوہ زمین اور خلا کے ماحول کے درمیان مختلف آپریشنل قوتوں جیسے کہ دھکیلنے، کھینچنے اور گھماؤ کی قوتوں کا موازنہ اور تجزیہ کیا نیز خلائی سٹیشن کے زندگی اور ماحولیاتی سائنس کی تجرباتی کیبنٹ میں کاشت کا ایک یونیورسل بائیولوجیکل ماڈیول کی تنصیب اور جانچ کا عمل بھی مکمل کیا ، جو مستقبل کی تحقیق کے لیے بنیاد فراہم کرتا ہے۔