11 ستمبر 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)10 ستمبر کو ، یوم اساتذہ کے موقعے پر چین نے سال 2025 کے لیے ملک کے "ہر دلعزیز اساتذہ" کے طور پر 24 اساتذہ اور باودنگ یونیورسٹی گریجوئیٹس کے ایک گروپ کو منتخب کیا ۔
ان اعزاز یافتگان میں خصوصی طلبہ کے لیے سیکھنے کے مختلف وسائل تیار کرنے والے خصوصی تعلیم کے اساتذہ ، وسطی ومغربی چین اور دیہی کمیونٹیز میں طویل عرصے سے اسکولزمیں خدمات سر انجام دینے والے اساتذہ اور قومی سٹریٹجک اقدامات نیزسائنسی تحقیق میں مستقل شراکت فراہم کرنے والے اساتذہ شامل ہیں۔
شنگھائی کے دنگ مئے جن نے تین دہائیوں سے خود کو خصوصی طلبہ کے لیے وقف کیا ہوا ہے ۔ انہوں نے ایک ٹیم کی سربراہی کرتے ہوئے علاقائی طور پر 38مشترکہ کورسز، سینکڑوں تدریسی معاونات اور خصوصی طلبہ سے متعلقہ ایک انٹیلی جنٹ پلیٹ فارم تیار ہے۔
شمالی چین کے صوبہِ حہ بے کی باودنگ یونیورسٹی کے 15 فارغ التحصیل طلباء نے 2000 میں سنکیانگ میں تعلیم خدمات سرانجام دینے کا انتخاب کیا، گھروں سے ہزاروں کلومیٹر دور ، پرکشش ملازمتوں کی پیشکش کو نظر انداز کرتے ہوئے انہوں نے خود کو سنکیانگ میں تعلیم کی ترویج کے لیے وقف کردیا۔



