پاکستانی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے 15 ستمبر کو کہا کہ "چینی کمپنیوں کی جانب سے سرمایہ کاری اور تعمیر کردہ سوکی کناری ہائیڈرو پاور سٹیشن نے پاکستان میں صاف توانائی کے حصول میں زبردست کردار ادا کیا ہے اور یہ چین پاکستان توانائی تعاون میں ایک سنگ میل ہے۔"
چائنا انرجی انجینئرنگ گروپ کی جانب سے سرمایہ کاری، تعمیر اور چلانے والے پاکستان کے سوکی کناری ہائیڈرو پاور اسٹیشن کے تجارتی آپریشن کی پہلی سالگرہ کی تقریب 15 ستمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔
تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ایک اہم منصوبے کی حیثیت سے،یہ ہائیڈرو پاور اسٹیشن پاکستان کو مسلسل صاف توانائی فراہم کررہا ہے، جس سے ملک میں جاری بجلی کی قلت کے مسئلے کو دور کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے نے پاکستان کے توانائی کے ڈھانچے کو بہتر بنانے، روایتی توانائی پر انحصار کم کرنے اور ملک میں توانائی کی پیداوار کو استحکام دینے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
14 ستمبر 2024 سے باضابطہ طور پر تجارتی آپریشن میں آنے کے بعد سے، سوکی کناری ہائیڈرو پاور اسٹیشن نے پاکستان کو کل 2.8 بلین کلو واٹ گھنٹے صاف توانائی فراہم کی ہے اور 100 سے زائد علاقہ مکینوں کو ملازمتیں فراہم کی ہیں۔