18ستمبر 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)ایک ہنستے ہوئے شوخ کردار ، B-Duck نے 2005 میں اس دنیا میں خود کو متعارف کروایا ۔ ایک زندگی سے بھرپور اور دنیا بھر کو دریافت کرنے والا یہ کردار ، شو شیالن کے ذہن کی تخلیق ہے جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر میں لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔"سب میں خوشیاں بانٹو " اس تصور کے ساتھ روزمرہ زندگی کی بہت سی اشیا کو ایک نیا روپ دیا جس میں جدت و اختراع کا ہر رنگ نظر آتا ہے'
ہانگ کانگ-چائنا مارکیٹ میں بھرپور مقبولیت حاصل کی میں مقبولیت حاصل ہوئی تو B-Duck کے خاندان اور دوستوں پر مشتمل 25سے زائد نئے کردار بنائے گئے ۔ "Be Playful" کے سلوگن کے ساتھ یہ صرف چین اور ہانگ ہی نہیں تھائی لینڈ ، جنوبی کوریا، میکسیکو اور ملائیشیا سمیت دنیا کے کئی ممالک میں متوسط سے اعلی طبقے تک خوشیاں بانٹ رہے ہیں ۔
B.Duck کا کریکٹر لائسنسنگ کا وسیع کاروبار ہے، جس میں مختلف کنزیومر انڈسٹریز کا احاطہ کیا گیا ہے، جن میں 400 سے زیادہ لائسنس یافتہ کوآپریٹو ہیں، جو مجموعی طور پر 30000 سے زیادہ مصنوعات تیار کر رہے ہیں ۔سال 2022-2023 میں، B.Duck، آمدنی کے لحاظ سے چین میں چوتھا سب سے بڑا آئی پی لائسنسنگ مارکیٹ پلیئر، اور چینی ملکیت والا سب سے بڑا آئی پی قرار پایا۔پیپلز ڈیلی آن لائن کو دیئے گئے انٹرویو میں شو شیالن کا کہنا تھا کہ دنیا کے سامنے ایک چینی انٹلیکچوئل پراپرٹی پیش کرنا اور دنیا کو چین کی روایتی ثقافت کی دلکشی سے روشناس کروانا، ہمارا نصب العین ہے۔














