23ستمبر 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)17 ستمبر کو چین کے شہر ، نان ننگ میں 22ویں چائنا -آسیان ایکسپو کا آغاز ہوا ، جس میں ہزاروں نمائش کنندگان اور عوام کی ایک بڑی تعداد نےشرکت کی۔ اس سال کی نمائش میں مصنوعی ذہانت مرکز توجہ رہی اور متعدد کمپنیز نے حیرت انگیز جدید ٹیکنالوجیز پیش کیں۔ یہ مصنوعات اس امر کا ثبوت ہیں کہ جدت و اختراع ہماری روزمرہ زندگی کو کیسے تبدیل کر رہی ہے۔ آئیے اس ویڈیو میں ہم بھی وہ ٹیکنالوجی آئٹمز دیکھیں جنہوں نے لوگوں کو ورطہِ حیرت میں ڈال دیا۔