• صفحہ اول>>ویڈیوز

    شینزن کی حواچھیانگ بے مارکیٹ ، صنعتی انقلاب کو قوت دیتی ہے

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-09-26

    26ستمبر 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)19 ستمبر 2025 کو، پیپلز ڈیلی آن لائن کے رپورٹرز نے شینزین کی ڈسٹرکٹ فوتیان میں، "چین کی نمبر 1 الیکٹرانکس مارکیٹ" کے طور پر معروف حواچھانگ بے الیکٹرانکس مارکیٹ کا دورہ کیا ۔

    چین کی الیکٹرانک انفارمیشن انڈسٹری کی فلیگ شپ فسیلٹی مانی جانے والی یہ مارکیٹ اپنے قیام کے بعد سے ایک شاندار میراث تشکیل دے رہی ہے۔ اب تک، 115,000 سے زائد کاروبار اس مارکیٹ کی جانب مائل ہوئے ہیں اور اس کا کل تجارتی حجم 400 ارب یوان سے تجاوز کر چکا ہے۔ اس مارکیٹ کا کاروباری دائرہ کار الیکٹرانکس کے شعبے کی تمام اپ سٹریم اور ڈاون سٹریم انڈسٹریل چینز کا احاطہ کرتا ہے، جس سے ایک جامع اور مربوط صنعتی ماحولیاتی نظام تشکیل پاتا ہے۔ حالیہ برسوں میں، یہ بلاک بھی جدت کا مرکز بن گیا ہےاور یہاں پر ڈرونز، ہیومینائیڈ روبوٹ، سمارٹ ویئر ایبلز، اوراے آئی گلاسز جیسی کئی جدید ترین مصنوعات آسانی سے دستیاب ہیں۔ اختراعی مصنوعات کا یہ مسلسل آوٹ پٹ ، اسے الیکٹرانک انفارمیشن کے میدان میں اس مارکیٹ کی "نئی معیاری پیداواری قوتوں کا گہوارہ" ہونے کی حیثیت کو مستحکم کرتا ہے۔

    آج، حواچھانگ بے مارکیٹ،شینزن کی ایک مشہور علامت ہی نہیں بلکہ چین کی الیکٹرانکس صنعت اور عالمی منڈیوں کے مابین ایک اہم پل میں بھی تبدیل ہو چکی ہے، ایک ایسا پل جو چین اور باقی دنیا کے درمیان ٹیکنالوجی، مصنوعات اور وسائل کے بہاؤ کو آسان بناتا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان