• صفحہ اول>>ویڈیوز

    اعلی ترقیاتی معیار کی کہانیاں: " خوشی کی شاہراہ" جو دنیا کو فائدہ پہنچا رہی ہے

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-09-28

    28ستمبر 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)چین-یورپ مال بردار ٹرینز، جو ایشیا اور یورپ کی وسیع و عریض زمینوں سے گزرتی ہیں، دونوں براعظموں کے درمیان تجارتی لاجسٹکس کے ڈھانچے کو نئے سرے سے تشکیل دے رہی ہیں۔ یہ ایک ایسا حل پیش کر رہی ہیں جو ہوائی مال برداری کی قیمت کا صرف چوتھائی ہے اور بحری نقل و حمل سے دو تہائی تیز رفتار ہے۔ جنوبی افریقامیں، جہاں طویل عرصے سے بجلی کی قلت کا مسئلہ موجود ہے، چائنا بینک کی مالی خدمات صاف توانائی کے منصوبوں کی ترقی میں مدد فراہم کر رہی ہیں، جس سے یہاں ان گنت گھر روشن ہو رہے ہیں۔ 2016 میں تھائی لینڈ میں اپنے قیام کے بعد سے لوبان ورکشاپس نے 2,000 سے زیادہ تکنیکی ماہرین کی تربیت کی ہے اور 460 سے زائد تھائی طلبہ کو چین میں تعلیم حاصل کرنے کے سلسلے میں مدد فراہم کی ہے۔ تھائی لینڈ کی جاب مارکیٹ میں لوبان ورکشاپ کے فارغ التحصیل، تکنیکی ماہرین اور چینی زبان میں مہارت رکھنے والوں کی بہت مانگ ہے۔ یہ واضح مثالیں بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (BRI) کے ٹھوس عملی فوائد کا ثبوت ہیں، جو چینی حکمت کے ساتھ ایک بین الاقوامی عوامی کارِ خیرہے۔

    2013 میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے بی آرآئی انیشئیٹو پیش کیا تھا۔ چین کی ، کھلے پن کی جانب بڑی پیش رفت کے طور پر، بی آر آئی بین الاقوامی اقتصادی تعاون کے حوالے سے دنیا کا سب سے بڑا، وسیع اور موثر پلیٹ فارم بن چکا ہے۔ پیپلز ڈیلی کی "اعلیٰ معیار کی ترقی کی کہانیاں" کی گیارہویں قسط جلد ہی پیش کی جائے گی اور سے آپ یہ جان سکیں گے کہ بی آر آئی کس طرح دنیا کے لیے "شاہراہِ خوشی " بن چکا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان