• صفحہ اول>>دنیا

    پاکستانی فوج کا افغان عسکریت پسندوں کے ساتھ سرحدی علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ

    (CRI)2025-10-15

     پاکستانی فوجی ذرائع نے 15 اکتوبر کو بتایا کہ پاکستانی فوج، افغان عسکریت پسندوں اور دہشت گرد تنظیم " تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی ) کے دہشت گردوں کے درمیان 14 تاریخ کی رات سرحدی علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ 14 تاریخ کی رات ، افغان عسکریت پسندوں اور ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں نے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں فائرنگ کی۔ پاکستانی فوج نے جوابی فائرنگ میں متعدد افغان عسکریت پسندوں اور دہشت گردوں کو ہلاک کیا اور کئی افغان چوکیوں، ٹینکوں اور غیر ملکی دہشت گردوں کے ایک تربیتی کیمپ کو تباہ کیا ۔ کچھ عسکریت پسند اور دہشت گرد اس دوران چوکیوں سے فرار بھی ہوئے ۔ افغانستان کی عبوری حکومت نے تاحال اس واقعے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان