پاکستان اور افغانستان کی حکومتوں نے15 اکتوبر کو اپنے بیان جاری کیے، جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ اس وقت جنگ بندی جاری ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے 15 اکتوبر کو اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان کی درخواست پر پاکستان اور افغانستان کی حکومتوں نے 48 گھنٹے کے لیے عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا۔ جنگ بندی پاکستان وقت کے مطابق 15 اکتوبر کی شام 6بجے شروع ہوئی ۔ اس دوران، دونوں فریق تعمیری بات چیت کے ذریعے اس پیچیدہ مسئلے کا مثبت حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔
ادھر افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے 15 تاریخ کی شام کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا کہ پاکستان کی درخواست اور اصرار کی بنیاد پر افغانستان اور پاکستان کے درمیان مقامی وقت کے مطابق 15 تاریخ کی شام سارے پانچ بجے سے جنگ بندی پر عمل درآمد کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ، پاکستانی عسکری ذرائع نے 15 اکتوبر کو بتایا کہ پاکستانی فوج نے اس دن افغان دارالحکومت کابل اور جنوبی صوبے قندھار میں افغان عسکریت پسندوں پر ٹارگیٹڈ حملے" کیے ہیں۔



