• صفحہ اول>>کاروبار

    بہت ہی منفرد "آرائشی مکئی " جو کھانے کے لیے نہیں بس سجانے کے لیے ہے

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-10-23
    بہت ہی منفرد

    23اکتوبر (پیپلز ڈیلی آن لائن) صوبہ یوننان کے شہر آن ننگ کی سب ڈسٹرکٹ وین چوان میں، سیاح ایک منفرد قسم کی مکئی کی فصل اتار رہے ہیں ، اسی دوران، سیاح بھی چھلی پر سے چھلکے اتارنے لگتے ہیں کیونکہ جب چھلکے اترتے ہیں تو اندر سے منفرد اور چمکیلے رنگ سامنے آتے ہیںجو کہ ایک دلچسپ تجربہ ہوتا ہے اور سب میں خوشی کا احساس جاگتا ہے۔

    آرائشی مکئی کو بغیر کسی جینیاتی انجینئرنگ کے روایتی کراس بریڈنگ کے طریقوں کے ذریعے اگایا جاتا ہے تاکہ اس کے دلکش رنگ حاصل کیے جا سکیں ۔جب مکئی پک جاتی ہے، تو اس کے دانے بے حد سخت ہو جاتے ہیں اور اسی لیے اسے کھانے کے لیے نہیں بلکہ اس کی موتیوں جیسی چمک کے لیے پسند کیا جاتا ہے ۔

    مختلف خوبصورت رنگوں کے دانوں سے بھری یہ مکئی جہاں ایک طرف زراعت میں تخلیقی صلاحیت کی ایک نمایاں مثال بن گئی ہے وہیں یہ نوجوانوں کی انفرادیت اور اپنی شخصیت کے اظہار کی عکاس اور ایک روایتی عقیدے کی بھی نمائندگی کرتی ہے کہ زیادہ بچے زیادہ خوشی لاتے ہیں۔

    آرائشی مکئی کی مقبولیت کے پیچھے دو سال سے زیادہ کی تحقیق و تجربات ہیں۔ تھئین جن فور سیزن ایگریکلچر کمپنی کی آر اینڈ ڈی ٹیم نے یوننان اور آس پاس کے صوبوں میں تجربات کیےاور آخر کار وین چوان کا انتخاب کیا۔کمپنی کے جنرل منیجر لی یو کے مطابق، آن ننگ کا اوسط سالانہ درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سیلسیس اور سورج کی وافر روشنی اس فصل کے لیے ایک مثالی ماحول فراہم کرتی ہے۔

    مکئی کی کاشت میں اصل چیلنج نسل اس کی اصلیت کو برقرار رکھنا اور اس کی ہئیت کا تحفظ کرنا ہے۔ پولینیشن کے دوران، مکئی کو دوسری اقسام سے کم از کم 100 میٹر دور لگانا ضروری ہے، جبکہ کیڑوں پر قابو پانے کے لیے کنٹرول ماحول دوست طریقے اور حیاتیاتی کیمیکلز استعمال کیے جاتے ہیں۔

    مقامی کسان جانگ گوئی چیونگ کے مطابق، ماضی میں، عام مکئی اگانے سے صرف 800 یوان ($112) فی مو (0.067 ہیکٹر) ملتے تھے۔ اب، آرائشی مکئی اگانے سے فی مو 3,000 سے 5,000 یوان ملتے ہیں، اس کے علاوہ روزانہ 100 یوان کی مزدوری بھی ہوتی ہے۔

    شہری حکومت نے آبپاشی کا سمارٹ سسٹم بنانے کے لیے 700,000 یوان کی سرمایہ کاری کی، جبکہ ذیلی ضلع کے دفتر نے فروخت کے چینلز کو بڑھانے میں مدد کی۔ اس دوران، دفتر برائے مقامی زراعت و دیہی امور نے دیہاتیوں کو اپنی فصل کی قیمت بڑھانے کے طریقے سکھانے کے لیے تربیتی سیشنز کا اہتمام بھی کیا۔

    ہدف طے کر کے اس کے مطابق مدد کی فراہمی کے باعث ، 120 ایکڑ سے زیادہ غیر استعمال شدہ زمین ، ایک جگہ پر اگائی جانے والی آرائشی مکئی کے حوالے سے چین کا سب سے بڑاکھیت بن گئی ۔

    قدرتی طور پر خشک کیے جانے کے بعد ، رنگین مکئی احتیاط سے منتخب اور تخلیقی طور پر تیار کردہ، کئی نئی اشکال اختیار کرتی ہے۔ لکڑی کی بنیاد پر نصب ہوکر، یہ ایک آرائشی زیور بن جاتی ہے۔ ایک ایک دانے میں سوراخ کر کے یوننان کی چاندی کے ساتھ جوڑا جاتا ہے ،تو بالی ، کنگن، چابی کے چھلے، اور دیوار گیر آرٹ کے علاوہ بہت سی اشیا کا روپ دھار لیتی ہے اور ہاتھوں ہاتھ بکتی ہے۔

    ویڈیوز

    زبان