• صفحہ اول>>کاروبار

    اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی چین کی قابلِ تجدید توانائی کی ترقی کی پزیرائی

    (CRI)2025-10-24

    حال ہی میں، اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر انگر اینڈرسن نے چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ چین نے قابل تجدید توانائی کی ترقی اور فروغ میں زبردست پیش رفت کی ہے۔ چین میں ہر سال 200 سے 300 گیگا واٹ شمسی اور ہوائی توانائی کی نئی تنصیب شدہ صلاحیت گرڈ سے منسلک ہوتی ہے۔ یہ صلاحیت حیرت انگیز ہے۔ چین قابل تجدید توانائی کی کل تنصیب شدہ صلاحیت میں 60 فیصد کے ہدف کو حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔یہ ہدف بہت بڑا ہے، اور چین نے اس کے لیےٹھوس پیش رفت بھی حاصل کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ درحقیقت، چین کی کارکردگی توقعات سے زیادہ رہی ہے، اور لگ رہاہے کہ اس بار بھی یہ ہدف مقررہ وقت سے پہلے حاصل کر لیا جائے گا۔

    ویڈیوز

    زبان