چین کےقومی شماریات بیورو کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، جنوری سے ستمبر تک چین میں مقررہ حجم سے بالا صنعتی اداروں کا کل منافع 5.3732 ٹریلین یوآن تک جا پہنچا، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3.2 فیصد زیادہ ہے۔ ان میں غیر ملکی اور ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان کی سرمایہ کاری والی کمپنیوں کا کل منافع 4.9 فیصد بڑھا، جبکہ نجی کمپنیوں کے کل منافع میں 5.1 فیصد اضافہ ہوا۔
جنوری سے ستمبر تک مقررہ حجم سے بالا صنعتی اداروں کی کل کاروباری آمدنی 102.08 ٹریلین یوآن رہی، جو پچھلے سال کی اسی مدت کےمقابلے میں 2.4 فیصد زیادہ ہے؛ کاروباری آمدنی کی شرح منافع 5.26 فیصد رہی جو پچھلے سال کی نسبت 0.04 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ ستمبر کے آخر تک مقررہ حجم سے بالا صنعتی اداروں کے کل اثاثے 186.27 ٹریلین یوآن تھے، جو پچھلے سال کی اسی مدت سے 5 فیصد زیادہ ہیں۔



