• صفحہ اول>>کاروبار

    تھری گورجز ڈیم ، ہمہ گیر فوائد کے 5 سال

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-11-04
    تھری گورجز ڈیم ، ہمہ گیر فوائد کے 5 سال
    4 اکتوبر 2025۔ صوبہ حوبے کے شہر ای چھانگ میں تعمیر کیے گئے تھری گورجز ڈیم کا فضائی منظر (شنہوا/ چھین یی ہوا)

    4نومبر(پیپلز ڈیلی آن لائن) رواں ماہ تھری گورجز ڈیم کی تکمیل کو پانچ سال مکمل ہوگئے ہیں۔تھری گورجز منصوبہ چین کے دریائے یانگسی کے انتظام میں اپنی کثیر المقاصد اہمیت کو ریڑھ کی ہڈی کے طور پر مستحکم کر چکا ہے، جو سیلاب پر قابو پانے، بجلی پیدا کرنے، پانی کی فراہمی اور شپنگ میں بھرپور فوائد فراہم کر رہا ہے۔گزشتہ پانچ سالوں میں اس منصوبے نے اپ سٹریم ذخائر کے ساتھ مربوط آپریشن کے ذریعے 29 ارب مکعب میٹر سے زائد سیلابی پانی کو روکا، جس سے وسطی اور زیریں حصوں میں سیلاب کے خطرات میں نمایاں کمی آئی ہے۔

    تھری گورجز پاور پلانٹ نے صاف توانائی کے ایک بنیادی مرکز کے طور پر 423 بلین کلو واٹ گھنٹے سے زیادہ بجلی پیدا کی ہے، جو 128 ملین ٹن کوئلے کی بچت کے برابر ہے جب کہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں 347 ملین ٹن کمی ہوئی ہے۔اس منصوبے نے خشک موسم کے دوران زیریں علاقوں کے لیے پانی کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا ہے، جس سے صنعتی، گھریلو، اور ماحولیاتی ضروریات کے لیے 82.4 بلین مکعب میٹر پانی فراہم کیا گیا ہے۔

    شپنگ کی کارکردگی میں بھی مسلسل اضافہ ہوتا رہا ہے اور پچھلے پانچ سالوں میں ان لاکس کے ذریعے گزرنے والے مال کا حجم 700 ملین ٹن سے تجاوز کر چکا ہے۔ مسلسل تین سالوں تک سالانہ حجم 150 ملین ٹن سے اوپر رہا اور 2023 میں ریکارڈ 168 ملین ٹن تک پہنچ گیا۔ شپ لفٹ، جو ایک تیز رفتار ٹرانزٹ کوریڈور کے طور پر کام کرتی ہے،اس نے 1.7 ملین سے زیادہ مسافر اور 15 ملین ٹن کارگو ہینڈلنگ کی ہے۔

    تھری گورجز ڈیم کی تعمیر کا آغاز 1994ہوا تھا اور اس کے بعد سے یہ منصوبہ پانی کو کنٹرول کرنے کے ایک جامع نظام میں تبدیل ہو چکا ہے جس میں 2,309 میٹر لمبا اور 185 میٹر اونچا ڈیم، اوپر تلے پانچ سطحوں والے 2 شپ لاکس ، اور 34 ٹربو جنریٹر شامل ہیں جن کی مجموعی صلاحیت 22.5 ملین کلو واٹ ہے۔

    ویڈیوز

    زبان