• صفحہ اول>>کاروبار

    چین کے نجی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے نئے اقدامات

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-11-11

    11نومبر(پیپلز ڈیلی آن لائن)10 نومبر کو چین نے نجی سرمایہ کاری کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کا ایک پیکج متعارف کروایا ہے۔

    چین کی سٹیٹ کونسل کے جنرل آفس کی طرف سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق ، ریلوے اور جوہری توانائی سمیت وہ اہم منصوبے جو متعلقہ محکموں کی منظوری یا توثیق کے متقاضی ہیں اور جن سے کچھ حد تک آمدنی متوقع ہے ان کے نجی سرمایہ کاری میں شرکت کرنے نیز اربن انفراسٹرکچر کے نئے منصوبوں کی تعمیر اور آپریشن کے لیے بھی نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے ۔ نوٹس کے مطابق شیئر ہولڈنگ کے تناسب جیسے تقاضوں کو واضح طور پر بیان کیا جائے گانیز سروسز کے شعبوں میں کاروباری اداروں کے لیے رسائی کی غیر ضروری پابندیاں ختم کرنے کی کوششیں کی جائیں گی۔

    نوٹس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو ڈیجیٹل طور پر با اختیار بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کے نفاذ اور انفراسٹرکچر کے شعبے میں نجی سرمایہ کاری کے مستند منصوبوں کو ریئل سٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ جاری کرنے کی اجازت دینے پر بھی زور دیا گیا ہے۔یونیورسٹی آف انٹرنیشنل بزنس اینڈ اکنامکس کے پروفیسر ما شوانگ کے مطابق یہ اقدامات نجی کاروبار کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے رسائی کو بڑھانے، رکاوٹوں کو دور کرنے اور مضبوط ضمانت کو یقینی بنانے پر مرکوز ہیں اور اس سے نجی سرمایہ کاری کی داخلی قوت کو بہتر انداز میں متحرک کیا جا سکتا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان