• صفحہ اول>>دنیا

    دہشتگرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے اسلام آباد بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی

    (CRI)2025-11-12

    11 نومبر کودہشتگرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے اپنی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بیان میں اسی دن اسلام آباد میں ہونے والے خودکش بم حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اسلام آباد کی ضلعی عدالت کے باہر ہونے والے اس حملے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ حملہ آوروں کا اصل منصوبہ عدالت کے اندر داخل ہو کر حملہ کرنا تھا لیکن سخت حفاظتی انتظامات کی وجہ سے وہ ناکام رہے۔ اس کے بعد انہوں نے عمارت کے باہر پولیس کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ کیا۔

    اس کے علاوہ آئی ایس پی آر کی جانب سے10 نومبر کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی فوج نے صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے جنوبی وزیرستان میں وانا کیڈٹ کالج کو نشانہ بنانے والے دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان