• صفحہ اول>>دنیا

    فرانس اور فلسطین کے صدور کے درمیان ملاقات، دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ

    (CRI)2025-11-12

    مقامی وقت کے مطابق 11 نومبر کی سہ پہر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ایلیسی پیلس میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی۔ فریقین نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد، انسانی امداد اور غزہ کی تعمیر نو سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

    ملاقات کے بعد میکرون اور محمودعباس نے اعلان کیا کہ مملکتِ فلسطین کی آئین کا مسودہ تیار کرنے کے لئے فریقین ایک فرانسیسی-فلسطینی جوائنٹ کمیٹی قائم کریں گے۔ فرانس 2025 میں غزہ کی پٹی کو مزید 100 ملین یورو انسانی امداد فراہم کرے گا۔ اپنے بیان میں میکرون نے اس بات پر زور دیا کہ فرانس سیاسی اور تکنیکی دونوں سطحوں پر مدد فراہم کرتا رہے گا اور "دو ریاستی حل" کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔محمود عباس نے کہا کہ اس مشترکہ کمیٹی کا قیام فلسطین کے لیے "قومی آزادی اور ادارہ جاتی بہتری کی جانب ایک اہم قدم" ہے۔ محمود عباس نے فلسطین کی ریاست کو تسلیم نہ کرنے والے ممالک سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد فلسطینی ریاست کو تسلیم کریں۔

    ویڈیوز

    زبان