• صفحہ اول>>دنیا

    انسانی حقوق کے جائزے کے عمل میں امریکا کی غیر حاضری ، اقوام متحدہ  کی  تعاون دوبارہ  شروع کرنے کی تاکید

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-11-12

    7 نومبر 2025 کو جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے عالمی میعادی جائزے کے ورکنگ گروپ کا 50واں اجلاس منعقد ہوا۔ جمعے کو ہونے والے عالمی میعادی جائزے میں چوتھی مرتبہ امریکا کی غیر حاضری نے کونسل کو اجلاس ملتوی کرنے پر مجبور کردیا، کونسل کے ایک فیصلے میں واشنگٹن کو تعاون دوبارہ شروع کرنے کی تاکید کی گئی ہے ۔ (شنہوا/لیان یی)

    12نومبر(پیپلز ڈیلی آن لائن)7 نومبر کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (UNHRC) میں چوتھے دور کے عالمی میعادی جائزے میں امریکا کی عدم موجودگی نے کونسل کو اجلاس ملتوی کرنے پرمجبور کر دیا اور واشنگٹن کوتعاون دوبارہ شروع کرنے کی تاکید کی۔

    امریکانے اگست میں، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر آفس کو مطلع کیا تھا کہ وہ جائزے کے اس دور میں شرکت نہیں کرے گا، جس کی وجہ سے باہمی عمل کو منصوبے کے مطابق آگے بڑھانے کا امکان ختم ہو گیا تھا۔

    جمعے کے اجلاس میں ، انسانی حقوق کونسل نے ایک فیصلے میں امریکا کی غیر حاضری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امریکا کو تاکید کی کہ وہ اس میکانزم میں دوبارہ شامل ہو اور UNHRC کے صدر سے درخواست کی کہ وہ تعاون کی بحالی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کریں۔

    اس فیصلے نے امریکاکے چوتھے دور کے عالمی میعادی جائزے کو 2026 تک مؤخر کر دیا۔

    عالمی میعادی جائزہ، ممالک کے مابین انسانی حقوق کے مسائل پر خیالات کے تبادلے کے لیے اقوام متحدہ کے فریم ورک میں ایک اہم پلیٹ فارم سمجھا جاتا ہے۔اس کا پہلا دور 2008 میں شروع ہوا اور اقوام متحدہ کے تمام 193 رکن ممالک نے تینوں جائزوں میں شرکت کی۔اس وقت چوتھا دور جاری ہے جو 2022 میں شروع ہوا تھا ۔ امریکا اس سے پہلے 2010، 2015، اور 2020 کےجائزوں کے عمل میں شامل تھا۔

    ویڈیوز

    زبان