چین کی آبی منصوبے کی وزارت سے ملنے والی معلومات کے مطابق چین میں پانی کی بچت کی صنعت تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ زراعت، صنعت، شہری زندگی اور غیر روایتی پانی کے شعبوں میں متعدد ممتاز کمپنیاں سامنے آئی ہیں۔ مختلف علاقوں میں پانی بچانے والے متعدد صنعتی پارکس قائم کیے گئے ہیں، اور توقع ہے کہ پانی کی بچت سے متعلق صنعت کا مارکیٹ حجم 760 بلین یوان سے تجاوز کر جائے گا ۔
بیجنگ-تھیان جن-حہ بئے،دریائے یانگسی ڈیلٹا، گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹربے ایریا سمیت دیگر علاقوں میں پانی بچانے والے صنعتی کلسٹر ز کے ترقیاتی ماڈلز قائم ہو چکے ہیں۔ یہ پانی کی بچت پر مبنی معاشرت، پانی کے مؤثر استعمال، اور چین میں پانی کی حفاظت میں مضبوط حمایت کے لیے مؤثر بنیاد فراہم کرتے ہیں ۔




