چین کے قومی محکمہ ڈاک کے مطابق، اس سال جنوری سے اکتوبر تک چین میں ایکسپریس ڈلیوری کے حجم میں گزشتہ سال کے مقابلے میں1. 16 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس میں وسطی اور مغربی علاقوں میں نمایاں اضافہ شامل ہے۔
قومی محکمہ ڈاک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق،رواں سال کے پہلے 10 ماہ میں ایکسپریس ڈلیوری کا حجم مستحکم طور پر بڑھا،اور مجموعی حجم 162.68 ارب پارسلز تک پہنچا، جو سال بہ سال 16.1 فیصد کا اضافہ ہے۔ علاقائی تقسیم کے لحاظ سے، مشرقی، وسطی اور مغربی علاقوں میں ایکسپریس ڈلیوری کے حجم کا تناسب بالترتیب 70.9 فیصد، 19.7 فیصد اور 9.4 فیصد رہا ۔ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں، وسطی علاقے کا حصہ 1.1 فیصد پوائنٹس اور مغربی علاقے کا حصہ 0.6 فیصد پوائنٹس بڑھا ہے۔




