• صفحہ اول>>کاروبار

    چین کی ایکسپریس پارسل مارکیٹ مسلسل گیارہ سال سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے

    (CRI)2025-11-18

    18 نومبر کو، چین کے نیشنل پوسٹ بیورو کے ڈویلپمنٹ ریسرچ سینٹر نے چھٹی ایکسپریس انڈسٹری کانفرنس میں "گلوبل ایکسپریس ڈویلپمنٹ رپورٹ (2025)" جاری کی۔

    رپورٹ میں سامنے آیا کہ 2024 میں، گلوبل ایکسپریس پارسل کا حجم تقریباً 267.9 بلین پارسلز رہا ، جس میں سال بہ سال 17.49 فیصد کا اضافہ ہوا، جبکہ اس کی آمدنی 4.6037 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی جس میں سال بہ سال 14.05 فیصد کا اضافہ ہوا۔

    رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ چین کی ایکسپریس پارسل مارکیٹ مسلسل گیارہ سال سے دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے، جس میں ہر ماہ اوسطاً دس ارب سے زیادہ پارسلز کو پراسیس کیا جاتا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان