• صفحہ اول>>کاروبار

    ہائی نان جہاں غیر ملکی انٹریپنیورز کے خواب حقیقت بنتے ہیں

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-11-20

    صوبہ ہائی نان کے شہر ہائیکو میں ، ہائیکو انٹرنیشنل ٹیلنٹ کمیونٹی کارنر (پیپلز ڈیلی آن لائن / چھین سی)

    صوبہ ہائی نان کے شہر ہائیکو میں ، ہائیکو انٹرنیشنل ٹیلنٹ کمیونٹی کارنر (پیپلز ڈیلی آن لائن / چھین سی)

    20نومبر(پیپلز ڈیلی آن لائن)جب میں پہلی مرتبہ چین آیا ،تو میں بالکل انجان تھا اور یہاں کے بارے میں کچھ نہیں جانتا تھا۔لیکن یہاں مجھے ایک ایسا شخص ملا جس نے مجھے یہاں سے متعارف کروایا،مجھے بہت کچھ سکھایا اور کاروباری رابطے بنانے میں مدد کی۔یہ تجربات ہیں گھانا سے تعلق رکھنے والے امیساہ رچرڈ فرینک کے، جو اس وقت صوبہ ہائی نان کے شہر ہائیکو میں رہتے ہیں اور اپنا کاروبار کر رہے ہیں۔ اپنی گفتگو میں انہوں نے جس شخص کا ذکر کیا وہ ہائیکو انٹرنیشنل ٹیلنٹ ہاؤس کے آپریشنز انچارج پھی جن یو ہیں۔یہ وہی ٹیلنٹ ہاؤس ہے جس کی معاونت کے باعث امیساہ کی ٹریڈنگ کمپنی نے صرف ایک سال میں نمایاں ترقی کی ہے اور ان کے کیے ہائیکو اب ان کا گھر بن چکا ہے ۔

    ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کی تعمیر تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور دنیا بھر سے باصلاحیت افراد اپنے خوابوں کو حقیقت بنانے کے لے یہاں آرہے ہیں۔

    حالیہ برسوں میں، ہائیکو نے باصلاحیت افراد کے یہاں آنے اور انہیں خدمات فراہم کرنے کو اپنی ترجیح بنایا ہے اور بین الاقوامی افراد کے لیے ایسا ماحول تیار کیا ہے جس سے ان کے کام اور روزمرہ زندگی کے معمولات میں آسانی پیدا ہو۔ہائیکو نے 2021 میں، ہائیکو میونسپل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور انڈسٹری انفارمیشن بیورو کی معاونت سے ہائیکو انٹرنیشنل ٹیلنٹ ہاؤس قائم کیا گیا۔ ہائیکو میں رہنے والے متعدد غیر ملکی افراد کے کاروبار کرنے کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کا عمل یہیں سے شروع ہوتا ہے۔

    اکتوبر 2025 تک، ٹیلنٹ کمیونٹی میں 500 غیرملکی پروفیشنلز شامل ہوئے غیر ملکیوں کے لیے 5مرحلوں پر مشتمل کاروباری انکیوبیشن ٹریننگ سیشنز کا انعقاد کیا گیا اور اسی پروگرام کے تحت 200 افراد کی معاونت و رہنمائی کی گئی ہے جب کہ 50غیرملکی انٹریپنیورز کے کاوبار جمانے میں مدد فراہم کی گئی۔

    صوبہ ہائی نان کے شہر ہائیکو میں ، ہائیکو انٹرنیشنل ٹیلنٹ کمیونٹی کارنر (پیپلز ڈیلی آن لائن / چھین سی)

    صوبہ ہائی نان کے شہر ہائیکو میں ، ہائیکو انٹرنیشنل ٹیلنٹ کمیونٹی کارنر (پیپلز ڈیلی آن لائن / چھین سی)

    یہ غیر ملکی باشندے بھی اپنے انداز میں اس شہر کو اپنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 2023 میں، ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کے وسیع امکانات سے متاثر ہو کر، نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور کے ریٹائرڈ پروفیسر فو جی ہو اپنی اہلیہ کے ساتھ ہائیکو منتقل ہو گئے۔ وہ چاہتے تھے کہ رضاکارانہ خدمات کے ذریعے مزید غیر ملکی باشندوں کو ہائیکو کے ماحول میں گھل مل جانے کے لیے ان کی مدد کریں۔ بزنس انکیوبیشن کلاسز میں پروفیسر فو اپنے پیشہ ورانہ علم کی بنیاد پر طلبہ کے ساتھ کاروباری منصوبوں پر گفتگو کرتے ہیں اس کے علاوہ متعدد بار ہائیکو انٹرنیشنل ٹیلنٹ والینٹیئر ٹیم کے ساتھ بائیشا لی خوداختیار کاؤنٹی سمیت یونگ جونگ لی اور میاؤ خود اختیار کاؤنٹیز میں بچوں کے لیے انگلش کی کلاسز بھی لے چکے ہیں۔

    فارن ایکسپرٹ بک ہاؤس کے کنسلٹنٹ ، پروفیسر فو جی ہو اپنی رضاکارانہ خدمات کی تصاویر کے ساتھ ( پیپلز ڈیلی آن کائن / سونگ گہ)

    فارن ایکسپرٹ بک ہاؤس کے کنسلٹنٹ ، پروفیسر فو جی ہو اپنی رضاکارانہ خدمات کی تصاویر کے ساتھ ( پیپلز ڈیلی آن کائن / سونگ گہ)

    پروفیسر فو کا آبائی گھر ہائی نان کے ون چانگ میں ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اپنے وطن کے نوجوانوں کے لیے کچھ کرناان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کی تعمیر نوجوان نسل کے بغیر ممکن نہیں اور ان کے لیے غیر ملکی زبان اور بین الاقوامی نقطہ نظر بہت اہم ہے۔اس سلسلے میں پروفیسر فو بھرپور کردار ادا کرنے کے خواہش مند ہیں تاکہ نوجوانوں کی مدد کی جا سکے اور فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی میں کردار ادا کیا جا سکے۔

    اگست 2024 میں، ہائیکو انٹرنیشنل ٹیلنٹ ہاؤس کے تحت انٹرنیشنل ٹیلنٹ والینٹیر سروس گروپ تشکیل دیا گیا ۔ اس میں اب تک 65 غیر ملکی رضاکار شامل ہو چکے ہیں جن میں پروفیسر فو بھی شامل ہیں۔ اب تک یہ ٹیم 80 سے زیادہ سرگرمیاں انجام دے چکی ہے جن میں پالیسی آگاہی، کمیونٹی سروس، ثقافتی تبادلے اور مختلف تقریبات کی معاونت شامل ہے۔ مجموعی طور پر تین ہزار سے زیادہ افراد کو خدمات فراہم کی گئی ہیں۔ لوگ اور شہر دونوں ایک دوسرے کو اپنا رہے ہیں اور اسی عمل نے ہائیکو میں غیر ملکی باشندوں کے احساسِ وابستگی کو مضبوط کیا ہے۔

    ہائیکو انٹرنیشنل ٹیلنٹ ہاؤس کی ڈسپلے وال پر لکھے الفاظ :ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کی تعمیر کے لیے دنیا بھر کا ٹیلنٹ جمع کرنا خصوصی طور پر قابل توجہ ہیں۔

    پی جن یو کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ سپیشل آپریشنز کے باضابطہ آغازکے دن قریب آرہے ہیں دنیا بھر کے مزید غیر ملکی افراد ہائی نان کی طرف متوجہ ہوں گے۔

    ان کا کہنا ہے کہ ہم یہاں آنے والے تمام غیر ملکیوں کو زیادہ معیاری سہولیات اور خدمات فراہم کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ ہائی نان میں اپنے خوابوں کو پورا کر سکیں۔

    ویڈیوز

    زبان