• صفحہ اول>>کاروبار

    نیکسپیریا  پر چین اور نیدرلینڈ زکے درمیان مذاکرات پر چینی وزارت تجارت کا رد عمل

    (CRI)2025-11-20

    19 نومبر کو چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ 18 سے19 نومبر تک چین اور نیدرلینڈز کی حکومتوں نے بیجنگ میں نیکسپیریا کے حوالے سے مذاکرات کے دور ادوار مکمل کیے ۔ مذاکرات کے دوران چین نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ عالمی سیمی کنڈکٹر سپلائی چین میں عدم استحکام کی ذمہ داری نیدرلینڈ ز پر ہے اور نیدر لینڈز پر زور دیا کہ نیکسپیریا کے مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے اور عالمی سیمی کنڈکٹر سپلائی چین کے تحفظ اور استحکام کو بحال کرنے کے لیے عملی اقدامات کر ے۔

    نیدرلینڈ زنے خود تجویز پیش کی کہ معاشی امور کے وزیر کے انتظامی احکامات کو ، جو سامان کی دستیابی کے ایکٹ کے تحت جاری کیے گئے ہیں، معطل کر دیا جائے۔

    چین نے نیدرلینڈز کی جانب سے انتظامی احکامات کی معطلی کی تجویز کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ یہ مسئلے کو مناسب طریقے سے حل کرنے کی جانب پہلا قدم ہے تاہم عالمی سیمی کنڈکٹر سپلائی چین کے عدم استحکام کا حل یعنی انتظامی احکامات کی منسوخی ا بھی بھی باقی ہے۔چین نے امید ظاہر کی کہ نیدر لینڈز چین کے ساتھ تعاون کا یہ عزم جاری رکھتے ہوئے مسئلے کے تعمیری حل کے لیے حقیقی منصوبہ پیش کرےگا۔

    ویڈیوز

    زبان