20 نومبر کو چین کے وزیرتجارت وانگ ون تھاؤ نے چین میں تعینات امریکہ سفیر ڈیوڈ پاؤنڈ سے ملاقات کی۔ فریقین نے چین امریکہ معاشی و تجارتی تعلقات سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
وانگ ون تھاؤ نے کہا کہ چین امریکہ کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے رہنماؤں کے حاصل کردہ اہم اتفاق رائے پر عمل کرنے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ فریقین کو یہ درست سوچ قائم کرنی ہے کہ دونوں ممالک بقائے باہمی کے تصور کو برقرار رکھ کر مشترکہ کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔اس ضمن میں فریقین کو چین -امریکہ معاشی و تجارتی مذاکراتی میکانزم برقرار رکھنا ہے ، غیریقینی اور غیرمستحکم عوامل کو کنڑول کرنا ہے ،مسائل کی فہرست کو کم کرنے کے ساتھ تعاون کی فہرست میں اضافہ کرنا ہے تاکہ دونوں ممالک اور دنیا کی معیشت میں زیادہ استحکام اور یقین پیدا کیا جا سکے ۔
وانگ ون تھاؤ نے امریکہ کی یکطرفہ ٹیرف پالیسی ، برآمدات پر کنڑول ، دو طرفہ سرمایہ کاری کی پابندیاں ، ویزا امور اور امریکہ اور تیسرے فریق کے ساتھ معاشی و تجارتی معاہدوں میں پابندی کی شق پر تشویش کا اظہار کیا ۔انہوں نے نیکسپیریا سمیت دیگر مسائل کے بارے میں چین کے موقف کا اظہار کیا اور دو طرفہ معاشی و تجارتی مذاکرات کے نتائج کو عملی طور پر نافذ کرنے پر امریکی فریق کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔




