چینی وزارت تجارت کے مطابق، اس سال کے پہلے 10 ماہ میں، چین کی تمام صنعتوں کی بیرونی براہ راست سرمایہ کاری 1.03323 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی، جو کہ سال بہ سال 7 فیصد اضافہ ہے۔
اس دوران ، چینی سرمایہ کاروں نے دنیا بھر کے 152 ممالک اور خطوں کے 9,553 کاروباری اداروں میں غیر مالی براہ راست سرمایہ کاری کی، جس کی کل مالیت 872.6 بلین یوآن رہی، جو کہ 6 فیصد کا اضافہ ہے۔
سال کے پہلے 10 ماہ میں چینی کاروباری اداروں نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے شراکت دار ممالک میں 234.15 بلین یوآن کی غیر مالی براہ راست سرمایہ کاری کی ، جو کہ پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 22.3 فیصد اضافہ ہے۔



