• صفحہ اول>>دنیا

    تھائی لینڈ میں سیلاب کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 162 تک پہنچ گئی ہے

    (CRI)2025-12-01

    تھائی لینڈ کے وزیر اعظم آفس کے مطابق، تھائی لینڈ کے جنوبی علاقے میں سیلاب کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 162 تک پہنچ گئی ہے۔

    29 نومبر کو وزیراعظم آفس کی ایک پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ آج تک، تھائی لینڈ کے جنوبی حصے میں سیلاب کی وجہ سے 162 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا سونگھلا صوبہ ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 126 ہے۔پریس کانفرنس کے مطابق، فی الحال تھائی لینڈ کے جنوبی حصے میں بارش کم ہو رہی ہے اور موسم میں بہتری کا رجحان ہے، توقع ہے کہ تین سے پانچ دن میں پانی نکال دیا جائے گا۔

    تھائی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ حکومت کا موجودہ کام "بچاؤ" سے "بحالی" کی طرف منتقل ہو چکا ہے۔ اس میں پینے کے صاف پانی اور بجلی کی بحالی، فوری ادائیگی کے نظام کے ذریعے ہر متاثرہ خاندان کو 9000 تھائی بھات کی مالی امداد کی فراہمی، متاثرہ افراد کے متعلقہ قرضہ کی ادائیگی کی عارضی معطلی،مکان کی مرمت کے قرضے اور گاڑی انشورنس کلیمز اور کام کیلئے قرض کی سہولت شامل ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان