• صفحہ اول>>چین پاکستان

    پاکستان کے کروٹ ہائیڈرو پاور سٹیشن کی تعمیر کے دوران استعمال ہونے والی اشیا چین کے قومی عجائب گھر کا حصہ  بن گئیں

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-12-01

    1دسمبر(پیپلز ڈیلی آن لائن)28 نومبر کو بیجنگ میں ،پاکستان کے کروٹ ہائیڈرو پاور سٹیشن کی تعمیراتی اشیا کو چین کےقومی عجائب گھر میں شامل کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا ۔ چائنا تھری گورجز کارپوریشن کے مطابق، مجموعی طور پر 23 اشیا کے مجموعے عجائب گھر میں محفوظ کیے گئے ہیں ، جن میں پاور سٹیشن کے جنریٹنگ یونٹس کے بنیادی اجزا کے ماڈل، اہم آلات کے پرزے، تکنیکی مسودات اور دیگر اشیا شامل ہیں۔

    پاکستان کے کروٹ ہائیڈرو پاور سٹیشن کا منظر۔ تصویر بشکریہ چائنا تھری گورجز کارپوریشن

    پاکستان کے کروٹ ہائیڈرو پاور سٹیشن کا منظر۔ تصویر بشکریہ چائنا تھری گورجز کارپوریشن

    چائنا تھری گورجز کارپوریشن کی جانب سے تعمیر کیا جانے والا کروٹ ہائیڈرو پاور سٹیشن ،"بیلٹ اینڈ روڈ"کے تحت ہائیڈرو پاور سرمایہ کاری کا پہلا بڑا منصوبہ ، جب کہ چین -پاک اقتصادی راہداری ہائیڈرو پاور سرمایہ کاری کا اولین منصوبہ ہے۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقے کروٹ میں دریائے جہلم پر واقع اس پاور سٹیشن کی کل تنصیبی پیداواری صلاحیت 7 لاکھ 20 ہزار کلو واٹ ہے۔

    سات سال سے زائد عرصے کی تعمیر کے بعد ،جون 2022 میں کروٹ ہائیڈرو پاور سٹیشن نے تجارتی بنیادوں پر بجلی کی پیداوار شروع کی تھی ۔ 29 جون 2025 تک اس پاور سٹیشن سے بجلی کی مجموعی پیداوار 9.051 ارب کلو واٹ گھنٹے تک پہنچ چکی ہے، جس سے پاکستان کو توانائی کی فراہمی میں مؤثر معاونت ملی ہے۔

    چین کے قومی عجائب گھر نے گزشتہ دو برسوں کے دوران، پاکستان کے کروٹ ہائیڈرو پاور سٹیشن کی تعمیر کے دوران استعمال ہونے والے آلات اور دیگر اشیا سمیت جو با ہائیڈرو پاور سٹیشن، تھری گورجز منصوبے اور بائے حہ تھان ہائیڈرو پاور سٹیشن کی تعمیراتی اشیا اور دستاویزی آرکائیوز کو بھی مختلف مراحل میں اپنے ذخیرے میں شامل کیا ہے، یہ تمام اشیا چائنا تھری گورجز کارپوریشن کی جانب سے وقف کی گئی ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان