• صفحہ اول>>چین کے رنگ

    چین کے مرکزی بینک کی جانب سے ہانگ کانگ کے رہائشی کمپلیکس میں آگ سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے آر ایم بی عطیات کی سہولت

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-12-01

    چین کے مرکزی بینک، پیپلز بینک آف چائنا نے چائنیز مین لینڈ سے آنے والے آر ایم بی عطیات کے لیے ایک "گرین لین" کھولی ہے تاکہ عطیہ کی گئی رقم فوری طور پر ہانگ کانگ کے رہائشی کمپلیکس میں ہونے والی آتشزدگی سے متاثرہ افراد کے اکاؤنٹ میں پہنچ سکے۔

    اس "گرین لین" کے تحت، کمرشل بینکس متعلقہ دستاویزات پر نظر ثانی کرنے کی بجائے ، فوری طور پر چائنیز مین لینڈ کے اداروں یا افراد کی جانب سے ادائیگی کی ہدایات کے مطابق عطیات کو براہ راست امدادی فنڈ اکاؤنٹ میں منتقل کر سکتے ہیں۔

    چین کے مرکزی بینک کے مطابق، یہ انتظام آتشزدگی کے بعد تلاش اور بچاؤ کی کاروائیوں، زخمیوں کے علاج اور دیگر امدادی کوششوں میں معاونت فراہم کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔

    گزشتہ ہفتے ، ہانگ کانگ کی ٹائی پو ڈسٹرکٹ کی رہائشی عمارتوں میں ہونے والی ہولناک آتشزدگی میں اب تک 128 ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔28 نومبر کو ہا نگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت ک نے اعلان کیا تھا کہ آگ بجھانے اور تلاش وبچاو کی کارروائیاں مکمل کی جا چکی ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان