
سری لنکا کے حکام نے مقامی وقت کے مطابق30 نومبر کو بتایا کہ ملک میں حالیہ شدید موسمی واقعات، بشمول سیلاب اور طوفانی بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ، سے 334 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کئی علاقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق 30 نومبر کی صبح سری لنکا کی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر سامان کی ترسیل کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ہیلی کاپٹر میں سوار عملے کےتمام پانچ ارکان کو بچا لیا گیا اور وہ اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔



