• صفحہ اول>>دنیا

    ملائیشیا کا 30 دسمبر کو ایم ایچ 370 کے ملبے کی تلاش دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

    (CRI)2025-12-03

    ملائیشیا کی وزارتِ نقل و حمل نے 3 دسمبر کو ایک نوٹس جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ زیر آب تلاش کرنے والی کمپنی "اوشن انفینٹی" 30 دسمبر کو ملائیشیا ایئرلائنز کی پرواز ایم ایچ 370 کے ملبے کی تلاش دوبارہ شروع کرے گی۔

    ملائیشیا کی حکومت اور "اوشن انفینٹی" کمپنی کے درمیان 25 مارچ 2025 کو ہونے والے ایک معاہدے کے مطابق طیارے کا ملبہ تلاش کرنے کی نئی مہم وقفے وقفے سے جاری رہے گی، جس کی کل مدت 55 دن ہوگی۔ اس مہم کا دائرہ کار جنوبی بحرِ ہند کے اس ہدف والے علاقے پر مرکوز ہوگا جسے جہاز کی تلاش کے لیے سب سے زیادہ ممکنہ مقام سمجھا جاتا ہے۔

    8 مارچ 2014 کو، ملائیشیا کے شہر کوالالمپور سے چین کے دارالحکومت بیجنگ جانے والی ملائیشیا ایئرلائنز کی پرواز ایم ایچ 370 لاپتہ ہو گئی تھی، جس پر 239 افراد سوار تھے۔ 29 جنوری 2015 کو، ملائیشیا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے طیارےکو تباہ شدہ قرار دیتے ہوئے سوار تمام افراد کے ہلاک ہونے کا اعلان کیا تھا۔

    ویڈیوز

    زبان