
3دسمبر(پیپلز ڈیلی آن لائن)چائنا نیشنل سپیس اتھارٹی کے مطابق ، کمرشل سپیس کے تیزی سے ترقی پذیر شعبے کی نگرانی کے لیے حال ہی میں ایک نئے محکمے کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو نہ صرف اس صنعت کے لیے مخصوص ضوابط فراہم کرنے کے حوالے سے اہم قدم ہے بلکہ توقع ہے کہ اس سے اعلیٰ ترقیاتی معیار کو مسلسل فروغ ملے گا اور پوری صنعتی چین کو فائدہ پہنچے گا۔حالیہ برسوں میں، چین کے تجارتی خلا کے شعبے نے معاون پالیسیز، تکنیکی کامیابیوں اور مارکیٹ کی طلب کی بدولت صنعتی چین میں مشترکہ جدت طرازی کے ذریعے تاریخی پیش رفت کی ہے۔
چائنا نیشنل سپیس اتھارٹی کے مطابق ، چین میں کمرشل سپیس کمپنیز کی تعداد اب 600 سے تجاوز کر چکی ہے۔ اس شعبے کی ترقی کی صلاحیت کو محفوظ رکھتے ہوئے اسے بتدریج کھولا جا رہا ہے۔حال ہی میں چائنا نیشنل سپیس اتھارٹی نے 2025 سے 2027 تک کمرشل سپیس کے اعلیٰ معیار اور محفوظ ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک عملی منصوبہ جاری کیا ہے جس کا مقصد کمرشل سپیس کو ملک کی مجموعی خلائی ترقیاتی منصوبہ بندی میں شامل کرنا ہے۔



