مقامی وقت کے مطابق 3 دسمبر کو ، امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور امریکہ کے درمیان "امن معاہدے" کے مذاکرات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ایلچی وٹکوف اور کشنر کی روسی صدر پوٹن کے ساتھ ملاقات "کافی اچھی" رہی۔ روس۔امریکہ مذاکرات کے نتائج کے بارے میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس بارے میں بتا نہیں سکتے، کیونکہ اس کے لیے فریقین کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ پوٹن تنازع ختم کرنا چاہتے ہیں۔
اسی روز ، امریکی وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے کہا کہ امریکہ اور روس کے درمیان گہرے اور کارآمد مذاکرات ہوئے ہیں۔ روسی صدر پوٹن کے ساتھ 2 تاریخ کو ہونے والی ملاقات کے بعد، امریکی ایلچی وٹکوف اور کشنر نے امریکی صدر ٹرمپ کو صورت حال سے آگاہ کیا۔ روسی صدر کے ترجمان پیسکوف نے اس سے پہلے کہا تھا کہ پوٹن اور وٹکوف کے درمیان ماسکو میں ہونے والے مذاکرات یوکرین بحران کے پرامن حل کی طرف ایک اہم قدم ہے ۔روس کو امید ہے کہ امریکہ کی موثر ثالثی کامیاب ہوگی، اور روس امن کے حصول کے لیے کوششیں کرنے کو تیار ہے۔



