4دسمبر(پیپلز ڈیلی آن لائن)پاکستان میں پہلی مرتبہ ، چینی کار ساز برینڈ چیر ی کی، سی کے ڈی (CKD) کے تحت تیار کردہ گاڑی پروڈکشن لائن سے اتر آئی ہے۔ 2 دسمبر کو فیصل آباد میں قائم CKD فیکٹری میں پہلی گاڑی کی حوالگی کے موقعے پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔یہ پاکستان میں کسی بھی چینی برینڈ کی پہلی نیو انرجی وہیکل ہے جو مقامی فیکٹری میں سی کے ڈی کےتحت تیار کی گئی ہے۔

پاکستان میں چیری کی تیار کردہ پہلی گاڑی کی آف لائن حوالگی کی تقریب (پیپلز ڈیلی آن لائن/جاؤ یی پھو)

چینی و پاکستانی کمپنیز کے نمائندگان تقریب کا افتتاح کر رہے ہیں۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/جاؤ یی پھو)
پاکستان میں پروڈکشن لائن سے اترنے والی Jaecoo J7 SHS، چیری کی ذیلی برینڈ Omoda & Jaecoo کی ایک ایس یو وی ہائبرڈ گاڑی ہے، جو بنیادی طور پر بین الاقوامی مارکیٹ کے لیے تیار کی جا رہی ہے۔ 1200 کلومیٹر سے زیادہ رینج رکھنے والی Jaecoo J7 SHS کے حوالے سے توقع ہے کہ یہ پاکستانی مارکیٹ میں اچھے نتائج دے گی ۔ چیری کے پاکستانی پارٹنر، نشاط آٹو موٹیو کے سی ای او حسن منشا کا کہنا ہے کہ Jaecoo J7 SHS کی پاکستان میں لانچ کے صرف چار ماہ بعد ہی پہلی گاڑی پروڈکشن لائن سے اُتر گئی ہے اور اس نے بہترین پری سیل نتائج حاصل کیے ہیں، جو جس سے یہ بات ایک مرتبہ پھر ثابت ہوتی ہے کہ پاکستان کی مارکیٹ میں چینی نیو انرجی گاڑیوں کی مسابقتی صلاحیت بہت مضبوط ہے۔

چیری کی پاکستان میں قائم پروڈکشن فیکٹری میں، مقامی کارکن پروڈکشن لائن پر معمول کی جانچ کر رہے ہیں۔(پیپلز ڈیلی آن لائن/جاؤ یی پھو)
پاکستانی حکومت پہلے ہی اعلان کر چکی ہے کہ 2030 تک الیکٹرک گاڑیوں کی مجموعی فروخت، درآمدات اور مقامی پیداوار میں حصہ 30 فیصد تک بڑھایا جائے گا اور حکومت ملک بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ ا سٹیشنز کے لیے بجلی کے نرخ بھی بتدریج کم کرنے گی۔



