• صفحہ اول>>تبصرہ

    چھیان ہائی شینژن: گریٹر بے ایریا اور آسیان کو جوڑتا نیا پل

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-12-04

    تحریر: سید حنان گیلانی

    میں نومبر کے آخر میں چین، ویتنام، کیوبا، ملیشیا، گھانا، یونان اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے ایک گروپ کے ساتھ شینژن گیا، جہاں ہم نے چھیان ہائی میں بیلٹ اینڈ روڈ نیوز نیٹ ورک میڈیا ٹور 2025 میں شرکت کی۔ پیپلز ڈیلی آن لائن کی جانب سے منعقد کیا جانے والا یہ دورہ 2025 آسیان گریٹر بے ایریا اکنامک کوآپریشن چھیان ہائی فورم کے ساتھ متوازی طور پر جاری تھا۔ اس سفر نے ایک طرف ہمیں نئی ٹیکنالوجی کی فرنٹ لائن جھلکیاں دکھائیں، تو دوسری طرف یہ سمجھنے کا موقع دیا کہ چھیان ہائی، گوانگ ڈونگ–ہانگ کانگ–مکاؤ گریٹر بے ایریا اور آسیان (ASEAN) کے درمیان پل کا کردار کیسے ادا کر رہا ہے۔

    چھیان ہائی شینژن کا باضابطہ نام “چھیان ہائی شینژن–ہانگ کانگ ماڈرن سروس انڈسٹری کوآپریشن زون” ہے۔ ایک جانب یہ اصلاحات اور اختراع کو گہرائی تک لے جانے کا پلیٹ فارم ہے، تو دوسری جانب اعلیٰ سطحی اوپننگ اَپ کا ایسا مرکز ہے جو ہائی کوالٹی ڈویلپمنٹ کو آگے بڑھاتا ہے۔ چھیان ہائی کی توجہ اس بات پر ہے کہ اصلاحات کے ذریعے نئی توانائی پیدا کی جائے، اوپننگ اَپ کے ذریعے نئے مواقع پیدا ہوں اور اختراع کے ذریعے ترقی کے نئے مواقع تیار ہوں۔ اب تک یہاں سے ادارہ جاتی اختراع کی 105 کامیابیاں حاصل کی جا چکی ہیں جنہیں پورے چین میں اپنایا گیا ہے، اور چار برس سے یہ چین کے پائلٹ فری ٹریڈ زونز کے ادارہ جاتی اختراع کے اشاریے میں پہلے نمبر پر ہے۔ 2024 میں چھیان ہائی کا علاقائی جی ڈی پی 300.88 ارب یوآن رہا، جو جدید خدماتی شعبے اور بین الاقوامی کاروبار کی مضبوط رفتار کو ظاہر کرتا ہے۔

    دورے کے پہلے ہی دن یہ اعداد و شمار ہمارے سامنے جیتی جاگتی حقیقت بن کر آئے۔ صبح ہم چھیان ہائی میں واقع شینژن یوشو ایمباڈڈ روبوٹکس انٹیلیجنٹ انوویشن سینٹر گئے، جو 3 ہزار مربع میٹر پر مشتمل “اے آئی پلس روبوٹکس” انوویشن بیس ہے۔ اسے گریٹر بے ایریا کا پہلا فل سیناریو روبوٹکس ڈیٹا کلیکشن حب کہا جاتا ہے۔ یہاں جمع ہونے والا ڈیٹا سمارٹ آلات کے لیے درست ماڈلنگ اور ٹیکنیکل ویریفیکیشن میں استعمال ہوتا ہے، مقصد نئی نسل کے ایسے روبوٹ تیار کرنا ہے جو اپنے ماحول کو محسوس کر سکیں، فیصلہ کر سکیں اور پیچیدہ حالات میں خودمختار طریقے سے حرکت کر سکیں۔

    موقع پر ہمیں اس وژن کی عملی مثالیں بھی دکھائی گئیں۔ نمایاں نمونہ ایک صفائی کرنے والی کثیرالمقاصد گاڑی تھی جس میں خودکار ڈرائیونگ کی صلاحیت موجود تھی۔ اس نے درستگی کے ساتھ حرکت کرتے ہوئے ، راستے کو پہچان کر ،سامنے آنے والے کچرے کو صاف کرنے کا مظاہرہ کیا۔ ایک لیبارٹری نما حصے میں ہم نے روبوٹک بازوؤں کو مختلف حرکات کرتے دیکھا، پھر شو روم میں گئے جہاں ہیومینائیڈ روبوٹ یہاں انے والوں کے سامنے پرفارم کر رہے تھے۔ وہ ڈھول بجاتے اور مل کر ترتیب وار حرکات کرتے ۔ فائر فائٹنگ کے لیے تیار کیے گئے ڈرون بھی دکھائے گئے، جو ہنگامی حالات میں روبوٹکس کے ایک اور عملی استعمال کی مثال تھے۔

    اس کے بعد ہم چھیان ہائی انٹرنیشنل بزنس ای اسٹیشن گئے، جہاں ہمیں کمپنیوں کو “گلوبل ہونے” اور بیرونِ ملک وسعت دینے کے لیے بنائے گئے آن لائن اور آف لائن ون اسٹاپ پلیٹ فارم کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ شینژن میونسپل بیورو آف کامرس اور چھیان ہائی اتھارٹی نے جولائی 2024 میں یہ پلیٹ فارم شروع کیا تھا ۔ یہ چھیان ہائی کے جغرافیائی فوائد کو استعمال کرتے ہوئے “آؤٹ باؤنڈ” خدمات کی پوری چین فراہم کرتا ہے۔ اس نے قومی، صوبائی، میونسپل اور ڈسٹرکٹ سطح کے وسائل کو جوڑتے ہوئے کثیرسطحی سروس نیٹ ورک بنایا ہے۔ 32 ممالک کے 40 اوورسیز انڈسٹریل پارکس کے ساتھ تعاون کے ذریعے یہ مختلف چینی کمپنیوں کی مخصوص ضروریات کا درست میچ کر سکتا ہے، اور اب تک 600 سے زائد اداروں کو خدمات فراہم کر چکا ہے۔

    دوپہر کے بعد ہمارا رخ چھیان ہائی کے واٹر فرنٹ کی طرف تھا۔ گُئی وان دریا کے دہانے کے جنوبی کنارے پر واقع چھیان ہائی سٹون پارک میں ہم نے ساحل پر چہل قدمی کی، جہاں واکنگ پاتھ اور خلیج کے کھلے نظارے ایک ساتھ موجود ہیں۔ یہ پارک تقریباً 90 ہزار مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے، جبکہ اس سے جڑا ہوا ساحلی بیلٹ 4.3 مربع کلومیٹر کے مربوط واٹر فرنٹ ایریا کا حصہ ہے، جہاں سے سمندر کے کنارے کے ساتھ ساتھ چھیان ہائی کے بلند و بالا ابھرتے ہوئے اسکائی لائن کا منظر بھی دکھائی دیتا ہے۔

    اگلا پڑاؤ فنانس اور ٹیکنالوجی کے ملاپ کی مثال تھا۔ چھیان ہائی میں وی بینک، جس کا باضابطہ نام شینژن چھیان ہائی وی بینک کمپنی لمیٹڈ ہے، چائنا کی پہلی پرائیویٹ اور انٹرنیٹ بینک کے طور پر متعارف کروایا گیا ہے، جسے ٹینسنٹ اور دیگر نجی اداروں نے مشترکہ طور پر قائم کیا۔ وی بینک کی توجہ انٹرنیٹ کے ذریعے قرضوں، ڈپازٹس اور سیٹلمنٹ سروسز پر ہے۔ جون 2023 تک یہ 370 ملین یعنی 37 کروڑ سے زائد انفرادی صارفین اور 41 لاکھ سے زیادہ چھوٹی اور مائیکرو کاروباری کمپنیوں کو خدمات دے چکا تھا۔ یہ بینک ٹیکنالوجی کی مضبوط بنیاد پر زور دیتا ہے اور 2017 میں چین کا پہلا کمرشل بینک بنا جس نے نیشنل ہائی ٹیک انٹرپرائز کا درجہ حاصل کیا۔

    28 نومبر کو ہماری میڈیا ٹیم نے چھیان ہائی انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں 2025 آسیان گریٹر بے ایریا اکنامک کوآپریشن (چھیان ہائی) فورم میں شرکت کی۔ فورم میں چین اور آسیان کے سرکاری محکموں، سفارت خانوں، بزنس ایسوسی ایشنز، تھنک ٹینکس اور اداروں کے ایک ہزار سے زائد نمائندے شریک تھے۔

    چائنا-آسیان سینٹر کے سیکریٹری جنرل شی ژونگ جون نے خطاب میں کہا کہ عالمی معیشت کی سست رفتاری، یکطرفہ پسندی اور تجارتی تحفظ پسندی کے دباؤ کے باوجود چین اور آسیان مل کر اقتصادی انضمام کے لیے ایک وسیع تر راستہ کھول رہے ہیں۔ انہوں نے اس شراکت داری کو علاقائی تعاون کی ایک کامیاب مثال قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ یہ فورم تبادلۂ خیال کا ایسا پلیٹ فارم بنے گا جو ڈیجیٹل انٹیلی جنس سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو گہرا کرے گااور زیادہ سے زیادہ خیالات کو عملی نتائج میں بدلنے میں مدد دےگا۔

    چھیان ہائی اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل وانگ شو رُوئی نے چھیان ہائی کی ترقی کے تناظر میں کہا کہ شینژن ، گریٹر بے ایریا کے اہم انجنوں میں سے ایک ہے، ایک ایسا شہر ہےجو کھلے پن، توانائی اور تخلیقی صلاحیت کا مجموعہ ہےاور جس کے آسیان کے ساتھ تعاون کے امکانات بہت روشن ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 2023 میں یہ فورم شروع ہونے کے بعد سے بتدریج گریٹر بے ایریا اور آسیان کو جوڑنے والا ایک اہم میکانزم بنتا جا رہا ہے۔ وانگ شو رُوئی نے کہا کہ شینژن اور چھیان ہائی ڈیجیٹل اکانومی، اقتصادی و تجارتی تعاون، سائنس و ٹیکنالوجی میں اختراع اور عوام کے باہمی تبادلوں جیسے شعبوں میں آسیان ممالک کے ساتھ مل کر ایک نئے باب کے آغاز کے لیے تیار ہیں۔

    فورم میں ٹھوس نتائج کا اعلان بھی کیا گیا، جن میں چین–آسیان ابھرتی ہوئی صنعتوں کی مشترکہ انوویشن کے لیے ڈیمونسٹریشن بیس کا قیام، چھیان ہائی میں اے آئی ایس ٹی آر انٹرنیشنل اوپن لیب کا قیام (جس کا فوکس اے آئی اخلاقیات اور گورننس ہے)، اور ٹیکنالوجی، توانائی، طبی خدمات اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے 20 سے زائد منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط شامل تھے۔

    میڈیا ٹور کا اختتام چھیان ہائی کی ترقی کے ثقافتی اور تفریحی رخ کے ساتھ ہوا۔ دوپہر ہم شینژن بک سٹی کی بے ایریا اسٹور گئے، جو ستمبر 2025 میں کھلا اور اسے دنیا کے سب سے بڑے فزیکل بک سٹور اور چھیان ہائی کی نئی ثقافتی پہچان قرار دیا جاتا ہے۔ 1,31,000 مربع میٹر کی تعمیراتی جگہ کے ساتھ یہ کتب خوانی، نمائشوں، پرفارمنس، تجارت اور تفریح کو ایک ہی جگہ سمیٹے ہوئے ہے۔

    آخری پڑاؤ چھیان ہائی سنو ورلڈ تھا، جو تقریباً 4,30,000 مربع میٹر رقبے اور تقریباً 1.31 ملین مربع میٹر تعمیراتی رقبے پر مشتمل ہے۔ ستمبر 2025 کے اواخر میں آزمائشی آپریشن شروع ہونے کے بعد اسے گینیز ورلڈ ریکارڈز نے دنیا کا سب سے بڑا انڈور اسکی سینٹر تسلیم کیا۔ یہ ریزورٹ دنیا میں سب سے زیادہ عمودی ڈراپ رکھنے والا انڈور سکی وینیو بتایا جاتا ہے، جہاں پانچ پروفیشنل سکی سلپس 1,569 میٹر مجموعی لمبائی اور 83 میٹر تک عمودی ڈراپ کے ساتھ موجود ہیں، جو بین الاقوامی فیڈریشن کے پروفیشنل مقابلوں کے معیار پر پورا اترتی ہیں۔

    چھیان ہائی میں بیلٹ اینڈ روڈ نیوز نیٹ ورک میڈیا ٹور نے مجھے یہ واضح تصویر دی کہ چھیان ہائی شینژن کس طرح اصلاحات، ٹیکنالوجی اور اوپننگ اَپ کے ذریعے ہائی کوالٹی ڈیولپمنٹ کو توانائی دے رہا ہے، اور گریٹر بے ایریا کی اختراعی طاقت کو آسیان اور بیلٹ اینڈ روڈ ک

    ویڈیوز

    زبان